مدرس ڈے 2018: سپر ماڈل پدما لکشمی نے شیئر کی بچے کو دودھ پلاتے ہوئے تصویر

سپر ماڈل اور اداکارہ پدما لکشمی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔پہلے وہ نیوڈ فوٹو شوٹ ک ولیکر چرچا میں آئی تھیں اور اب ان کی ایک دوسری تصویر وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں پدما لکشمی اپنی بیٹی کو بریسٹ فیڈنگ کروا رہی ہیں اور ساتھ ہی میک اپ بھی کر رہی ہیں۔

May 12, 2018 08:54 PM IST | Updated on: May 12, 2018 09:40 PM IST

سپر ماڈل اور اداکارہ پدما لکشمی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔پہلے وہ نیوڈ فوٹو شوٹ ک ولیکر چرچا میں آئی تھیں اور اب ان کی ایک دوسری تصویر وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں پدما لکشمی اپنی بیٹی کو بریسٹ فیڈنگ کروا رہی ہیں اور ساتھ ہی میک اپ بھی کر رہی ہیں۔تصویر کا کیپشن ہے ۔ملٹی ٹاسکنگ۔حالنکہ یہ تصویر حال کی نہیں ہے۔تصویر پرانی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کرشنا کو دودھ پلا رہی ہیں۔کرشنا اب 8 سال کیہو گئی ہیں۔

مدرس ڈے  سے صرف دو دن پہلے پوسٹ کی گئی پدما لکشمی کی یہ تصویر لوگوں کو کافی متاثر کر رہی ہے کہ کس طرح ایک ماں ملٹی ٹاسکنگ ہوتے ہوئے اپنے بچے کی دیکھ ریکھ کر سکتی ہے۔

مدرس ڈے 2018: سپر ماڈل پدما لکشمی نے شیئر کی بچے کو دودھ پلاتے ہوئے تصویر

پدما لکشمی نے بیٹی کرشنا کے ساتھ یہی تصویر شیئر کی ہے۔

بتادیں کہ پدما لکشمی نے جیسی تصویر پوسٹ کی ہے ویسی ہی ایک تصویر ایک میگزین کے کور پر بھی سامنے آئی تھی۔اس تصویر میں ساؤتھ انڈین اداکراہ گلو جوسیف بچے کو بریسٹ فیڈنگ کرواتی نظر آئی تھیں۔اس تصویر کو لیکر کافی تنازع ہوا تھا۔اس پر گلو جوسیف نے کہا تھا۔"خواتین کو اس کی آزادی ہونی چاہئے کہ وہ اپنے بچون کو باہر کہیں بھی بریسٹ فیڈنگ کروا سکیں۔انہیں ڈر یا شرم جیسی بات کا سامنا نہ کرنا پرے۔میں آرٹیکل کے ذریعے یہی پیغام دینا چاہتی ہون،لیکن لوگوں نے آرٹیکل پڑھا نہیں اور بغیر پڑے ہی اس کی مذمت کرنے لگے"۔

پدما لکشمی بھی اپنی تصویر کے ذریعے شائد یہی پیغام دینا چاہ رہی ہیں ۔کام کاجی خواتین کو سپورٹ کرتے ہوئے انہوں نے یہ تصویر انسٹا گرام اور ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔

کریئر کی بات کریں تو پدما لکشمی ان دنوں ٹی وی شو شیف کو ہوسٹ کر رہی ہیں۔ہندستانی امریکی ماڈل ،مصنفہ اور اداکارہ پدما لکشمی کی اس سے پہلے کچھ تصویریں سامنے آئی تھیں  جس میں وہ باتھ ٹب میں پزا کھاتی نظر آئی تھیں۔

padma pizza

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز