احمد آباد کے بہرام پورہ علاقے میں رہنے والے لوگ بوند بوند پانی کے لئے پریشان

Jul 22, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 05:59 PM IST

 احمد آباد۔ احمدآباد میں جہاں ایک طرف بارش کے پانی سے لوگ پریشان ہیں وہیں دوسری طرف احمد آباد کے بہرام پورہ وارڈ کےبیرل مارکیٹ علاقے میں رہنے والے لوگ پینےکے پانی کے لئے پریشان ہیں ۔ پانی کی قلت سے پریشان مقامی لوگ سیاسی ليڈران سے مدد کی امید میں اب تھک چکے ہیں اور این جی او کے سہارے یہاں اکٹھا ہوئے ہیں۔ احمدآباد کے بہرام پورہ وورڈ کے بیرل مارکیٹ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو گزشتہ 15 دنوں سے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ہے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اس علاقے میں رہنے والے لوگ احمد آباد ميونسيپل کارپوریشن کا تمام طریقے کا ٹیکس بھرتے ہیں باوجود اس کے انہیں آج بھی ٹینكر سے پانی لینا پڑ رہا ہے ۔  وہ بھی اگر ٹینكر والا آیا تب انہیں پانی نصیب ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ پندرہ دنوں سے پانی نہیں  ملنے کی وجہ سے مقامی خواتین نے ایک این جی او سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

پانی کی قلت کو لے کرمقامی ميونسيپل كاؤنسلر بدرالدین شیخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی وجہ سے ہمارے علاقے میں پانی نہیں دیا جاتا تو وہیں آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے صدر محمد عادل کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو آئے دن اسی طریقے کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احمد آباد کے بہرام پورہ علاقے میں رہنے والے لوگ بوند بوند پانی کے لئے پریشان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز