ناندیڑ : مذہبی عبادت گاہوں کے قریب شراب کی دکان کے خلاف احتجاج

May 11, 2017 11:26 PM IST | Updated on: May 11, 2017 11:26 PM IST

ناندیڑ : ناندیڑ میں مذہبی عبادت گاہوں کے قریب شراب کی دکان شروع کیے جانے پر سماج کے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں سماج وادی پارٹی نے احتجاجی مورچہ نکال کرشراب کی دکان بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قدیم شہر کے فتح جنگ خان نواب مسجد کے نزدیک شروع کی گئی شراب کی دکان کو بند کرنے کے لیے یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کہنے کو سپریم کورٹ کا بھی اس سلسلہ میں حکم ہے کہ عبادت گاہوں کے نزدیک شراب خانے نہیں کھل سکتے ہیں ۔

سماج وادی پارٹی کے درجنوں کارکنان جمع ہوئے اورانہوں نے شراب کی دکان کے سامنے نعرے بازی کی اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اس شراب کی دکان کو بند کیا جائے ۔ پارٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب شراب کی دکان چلائی جانے سے یہاں کئی قسم کی برائیاں پھیل رہی ہیں ۔ پورے علاقہ میں امن وامان کا قیام مشکل ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے شدید اعتراض کے باوجود انتظامیہ اس شراب کی دکان کو بند کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔

ناندیڑ : مذہبی عبادت گاہوں کے قریب شراب کی دکان کے خلاف احتجاج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز