مودی جی یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں، آپ نوٹوں کی منسوخی پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں : احمد پٹیل

کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل نےکل الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نوٹوں کی منسوخی اور دیگر مسائل پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں یہ نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ملک ان کی 'جاگیر' نہیں ہے۔

Jan 24, 2017 10:37 AM IST | Updated on: Jan 24, 2017 10:37 AM IST

آنند(گجرات)۔  کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل نےکل الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نوٹوں کی منسوخی اور دیگر مسائل پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں یہ نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ملک ان کی 'جاگیر' نہیں ہے۔  پٹیل نے اپنی اور وزیر اعظم مسٹر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے آنند میں کانگریس کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی پر منعقد عوامی بیداری کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی لوگوں سے صرف وعدے کر رہے ہیں اور انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ عام لوگوں کو پریشان کرنے والی نوٹوں کی منسوخی پر ریزرو بینک کی خودمختاری کو چھین کر قوانین میں بار بار تبدیلی کی گئی۔ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے غریبوں کے لئے منریگا، فوڈ سیکورٹی، تعلیم کا حق قانون وغیرہ نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی کام کئے تھے اور وزیر اعظم منموہن سنگھ نے عالمی بحران میں بھی ملک کو اس کے اثرات سے بچایا تھا پر بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے لئے فنڈ کم کر دئے۔ کئی کسان مخالف فیصلے کئے گئے ۔ مودی حکومت اپنا ایک فیصلہ ناکام ہوتے ہی دوسرے منصوبے کا اعلان کر دیتی ہے۔ اس کی سوچھتایوجنا ، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور آخر میں کیش لیس انڈیا تمام پروگرام ناکام ہو گئے ہیں۔

 پٹیل نے کہا کہ اب مودی حکومت سے سوال پوچھنے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ وزیر اعظم کے طور پر اپنے کابینی وزراء کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل بھی عوام کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔ نوٹوں کی منسوخی کے 70 دن بعد بھی وہ یہ حساب نہیں دے پا رہے کہ کتنا کالا دھن بینک میں جمع ہوا ہے۔ 80 سال کی تاریخ میں ریزرو بینک پہلی بار حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'مودی جی یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے۔ کانگریس نے اس کی آزادی کے لئے طویل لڑائی لڑہی ہے۔ '

مودی جی یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں، آپ نوٹوں کی منسوخی پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں : احمد پٹیل

پی ٹی آئی: فائل فوٹو

 پٹیل نے یہ الزام بھی لگایا کہ بی جے پی کی13 سال کی حکمرانی میں گجرات مقروض ریاست بن گیا ہے۔ انہوں نے نوٹوں کی منسوخی سے لوگوں کو ہوئی پریشانی پر ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں پروگرام منعقد کرنے کی بات کہی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز