احمد آباد ہیریٹیج ٹرسٹ ممبران میں اے آئی سید کو شامل کرنے پر اٹھے سوال

احمد آباد۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں احمد آباد ہیریٹیج ٹرسٹ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

Sep 30, 2017 08:24 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 08:24 PM IST

احمد آباد۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں احمد آباد ہیریٹیج ٹرسٹ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹرسٹ میں سابق کمشنر پی کے گوش اور گجرات وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اے آئی سید کا نام بھی شامل ہے۔  اے آئی سید کو ٹرسٹ میں شامل کرنے پر احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی نے سوال کھڑا کیا ہے۔  ٹرسٹ بن جائے گا لیکن یہاں وقف بورڈ کی جانب سوال یہی اٹھ رہا کہ یہ ٹرسٹ نام کا ٹرسٹ نہ بن کررہ جائے اور دکھاوے کے لئے اس میں کام نہ کیا جائے ۔

احمد آباد کو ورلڈ ہیریٹج سٹی کا درجہ حاصل ہونے کے بعد احمدآ باد کی وقف املاک کے صحیح طریقے سے استعمال کے لئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اقدامات شروع کیے ہیں ۔ جس کے تحت احمدآباد میونسپل کارپوریشن احمدآباد ہیرٹیچ ٹرسٹ تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں سابق کمشنر پی کے گوش اورگجرات وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اے آئی سید کو شامل کیا جائے گا۔ جس پر احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے صدر رضوان قادری نے اے آئی سید کو نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سیاسی اعتبار سے ناکام لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اس ٹرسٹ کو بنایا گیا ہے۔ یہ ٹرسٹ ایک کاغذی جملہ بن کر نہ رہ جائے۔ جن کی سماج میں پکڑ نہیں ان کو اس ٹرسٹ میں بٹھا دیا گیا تو یہ ٹرسٹ صرف نام کا ٹرسٹ ہی رہ جائے گا۔

احمد آباد ہیریٹیج ٹرسٹ ممبران میں اے آئی سید کو شامل کرنے  پر اٹھے سوال

اسٹینڈنگ کمیٹی کے مطابق اس ٹرسٹ میں کل نو  ممبران ہونگے جس میں پی کے گوش اور اے آئی سید کے علاوہ دوسرے  سات ٹرسٹی اور رہیں گے۔ یہ ٹرسٹ بنانے کا مقصد ہے کہ احمد آباد کے ہیریٹیج ورثے کا رکھ رکھاو، دیکھ بھال اور حفاظت کی جائے۔ لیکن اس پر احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے صدر رضوان قادری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن جو کچھ بھی ہیریٹیج کو پروموٹ کرنے کے لئے کررہی ہے وہ بہتر ہے۔  لیکن احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی پہلے سے ہی وقف املاک پر بہتر کام رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز