گجرات انتخابات : راہل کے ساتھ مل کر بی جے پی کا قلعہ مسمار کرنے کی کوشش میں مصروف ہوئے احمد پٹیل

Nov 03, 2017 10:51 AM IST | Updated on: Nov 03, 2017 10:51 AM IST

احمد آباد : سال رواں ہی گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرکے بی جے پی کی اعلی قیادت کو جھٹکا دینےو الے والے کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل اسمبلی انتخابات میں بھی کچھ ایسی ہی کامیابی دوہرانا چاہتے ہیں ۔ وہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ ملک کر جنوبی گجرات میں برسر اقتدار بی جے پی کو مات دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ علاقہ بی جے پی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

بھروچ میں کانگریس کی ریلی کے دوران پورے وقت تک راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے نظر آئے احمد پٹیل اس علاقہ کے معروف لیڈر مانے جاتے ہیں ۔ انہوںنے ایمرجنسی کے بعد 1977 میں ہوئے انتخابات میں جیت حاصل کرکے دہلی سیاسی گلیارے میں اپنی جگہ بنائی تھی ۔ وہ شنکر سنگھ واگھیلا کے ساتھ دہلی پہنچے تھے ۔ انہوں نے 1984 سے 1989 کے درمیان راجیو گاندھی کے ساتھ کام کیا تھا۔

گجرات انتخابات : راہل کے ساتھ مل کر بی جے پی کا قلعہ مسمار کرنے کی کوشش میں مصروف ہوئے احمد پٹیل

احمد پٹیل، فائل فوٹو: پی ٹی آئی

طویل عرصہ سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر رہے احمد پٹیل ہمیشہ سے ہی لو پروفائل رہے ہیں ۔ سیاستدانوں کے درمیان رہ احمد بھائی کے نام سے ہی جانے جاتے ہیں

حال ہی میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے احمد پٹیل کا نام اس اسپتال سے جوڑنے کی بھی کوشش جہاں سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد بھروچ میں انہوں نے انتخابی ریلی میں بی جے پی کو چیلنج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بی جے پی سے نیشنلزم سیکھنے کی ضرورت نہیں ۔ دہشت گردی سے لڑتے ہوئے سینکڑوں کانگریسی لیڈران نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کو بحفاظت قندھار پہنچایا وہ لوگ ان سے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

خیال رہے کہ جنوبی گجرات کو بی جے پی کا گڑھ مانا جاتا ہے ۔ علاقہ کے بڑے شہروں اور بڑے قصبوں کی تقریبا نوے فیصدی سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے ۔ تقریبا دو دہائی سے کانگریس کے اقتدار سے باہر رہنے کی وجہ سے اس کی تنظیم بھی وہاں بہت زیادہ مضبوط نہیں ہے ۔ تاہم اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ احمد پٹیل کی یہاں پلاننگ کتنی کارآمد ثابت ہوتی ہے اور کیا کانگریس اس قلعہ کوفتح کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے یا نہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز