احمد پٹیل نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کی بتائی یہ اہم وجہ

احمد پٹیل، جنہیں سونیا گاندھی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ راہل گاندھی نے اپنی انتخابی مہم کے ذریعے یہاں ووٹرز میں حوصلہ پیدا کیا۔

Dec 19, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 01:49 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں بہت زیادہ کوششوں کے بعد بھی کانگریس وہاں سے 22 سال سے چلے آ رہے اقتدار کا بنواس ختم نہیں کر پائی۔ کانگریس کے چیف پالیسی ساز اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کو ملی اس شکست کی ایک بڑی وجہ بوتھ سطح پر محنت کو مانتے ہیں۔ احمد پٹیل کہتے ہیں، "گجرات میں بی جے پی کے پاس بوتھ کی سطح پر مؤثر انتظامیہ اور حکمت عملی تھی اور یہیں کانگریس ان سے شکست کھا گئی۔"

احمد پٹیل، جنہیں سونیا گاندھی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ راہل گاندھی نے اپنی انتخابی مہم کے ذریعے یہاں ووٹرز میں حوصلہ پیدا کیا۔ یہاں، راہل کی ریلیوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلہ زیادہ بھیڑ جٹتی تھی لیکن یہ بھیڑ ووٹ میں بدل نہ سکی۔

احمد پٹیل نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کی بتائی یہ اہم وجہ

کانگریس کے چیف پالیسی ساز اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل : فائل فوٹو۔

احمد پٹیل نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ، "اگر ہم بی جے پی سے ناراض لوگوں پر تھوڑی اور توجہ دیتے تو ہم 7-8 نشستیں اور جیت سکتے تھے۔ وہ بہت ناراض تھے اور بی جے پی کو شکست دینا چاہتے تھے۔ '

وہیں، کانگریس کی انتخابی مہم کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  پٹیل نے کہا کہ پارٹی کی شکست کے کئی عوامل ہیں، جن میں سے ایک چناو سے پہلے اتحاد بھی رہا۔ احمد پٹیل بغیر کسی کا نام لئے کہتے ہیں کہ کانگریس کو اپنے اتحادی پارٹنروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر زیادہ محتاط ہونا چاہئے۔ وہ کہتے ہیں، "کچھ نشستوں پر ہمارے امیدوار اتحادیوں کے امیدواروں کے مقابلے میں بہتر تھے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز