ایئرانڈیا نے چپل مارنے والے شیوسینا ایم پی رویندر گائیکواڑکا ہوائی ٹکٹ پھر کیا منسوخ

Mar 29, 2017 08:55 AM IST | Updated on: Mar 29, 2017 08:55 AM IST

ممبئی۔  یہاں ا یر انڈیا نے اپنے رخ پر قائم رہتے ہوئے شیوسینا کے چپل مارنے والے  ممبر پارلیمنٹ رویندرگائیکواڑ کا نئی دہلی جانے کا ہوائی ٹکٹ پھر منسوخ کردیا ،حالانکہ شیوسینا کی لیڈرشپ اور شیو سینا کے تمام لوک سبھا ممبران نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق رویندر گائیکواڑ نے بد ھ  کی صبح 8بجے کی اے آئی 806پرواز کا ٹکٹ بک کیا تھا ،لیکن ایئرانڈیا نے ٹکٹ منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں پرواز کے دوران ان پر ایک ایئرانڈیا ملازم کی پٹائی کرنے کا الزام ہے اور اس کی وجہ سے ایئرانڈیا نے جمعہ کو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا اور دیگر ہوائی کمپنیوں نے ان پر پابندی عائد کردی اور انہیں جمعہ کوراجدھانی ایکسپریس میں ممبئی کے لیے روانہ ہونا پڑا اور بتایا جارہا ہے کہ کل  بھی وہ راجدھانی سے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔

ایئرانڈیا نے چپل مارنے والے شیوسینا ایم پی رویندر گائیکواڑکا ہوائی ٹکٹ پھر کیا منسوخ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز