حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں انہیں ریاستوں میں ، جہاں بی جے پی اقتدار میں : اجیت ساہی

ملک میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں انہیں ریاستوں میں ہورہی ہیں ، جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے ۔

Apr 26, 2017 11:11 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:11 PM IST

اورنگ آباد : ملک میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں انہیں ریاستوں میں ہورہی ہیں ، جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے ۔اس طرح کا الزام تہلکہ ڈاٹ کام سے وابستہ رہے سینئر صحافی اجیت ساہی نے لگایا ہے۔ وہ اورنگ آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اجیت ساہی نے کئی مسئلوں پر تفصیلی بات چیت کی ۔

ملک میں ان دنوں دستور ہند کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، بیف کے نام پر انسانوں کا قتل ہورہا ہے ، لوجہاد اور تبدیلی مذہب کے نام پر خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے ، یہ سب بہار میں کیوں نہیں ہورہا ہے ، یہ سوال معروف صحافی اجیت ساہی نےاٹھایا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب انہیں ریاستوں میں ہورہا ہے جہاں بی جے پی اقتدارمیں ہے ۔انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ جب سے وہ اقتدار میں آئے ہیں، فسطائی طاقتوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔ یہ ملک کے لیے خطرناک ہے ۔ رام مندر کے مسئلہ پراجیت ساہی کا کہنا ہے کہ اس سے دوبارہ اقتدار کی راہ تو ہموار ہوسکتی ہے ، لیکن ملک کا اتحاد بکھر جائے گا۔

حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں انہیں ریاستوں میں ، جہاں بی جے پی اقتدار میں : اجیت ساہی

کشمیر کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی نے کہا کہ فوجی ایکشن کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوسکتا۔ اس کا تجربہ دنیا نے کرکے دیکھ لیا ہے۔ کشمیری عوام کو گلے لگاکر ہی اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔اجیت ساہی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو تیکھے سوالات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ چار مئی کو یو این کی ہیومن رائٹس کونسل میں ہندوستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جانے والا ہے ۔ ساڑھے تین گھنٹے کے اس جائزے میں کڑوا سچ سامنے آسکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز