اجمیر : خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں چاند رات سے چھوٹے عرس کا ہوگا آغاز

Sep 18, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 07:03 PM IST

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں چھوٹا عرس یعنی محرم کا آغاز چاند نظرآنے کے ساتھ ہی انگریز ی تاریخ 21اور 22ستمبر سے شروع ہوجائے گا۔ اسی دن محرم کی چوکی کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔ چاند نظر آنے پر اسی رات سے مذہبی رسومات بھی شروع ہوجائیں گی۔ اسلامی ہجری 1439کی بھی شروعات اسی دن سے ہوگی۔ یہاں خواجہ کے شہر میں چھوٹا عرس دس دنوں تک چلے گا اور اس دوران کئی روایتی رسومات ادا کی جائیں گی۔

مسلم فرقہ سبز رنگ کے کرتے پہن کر غمگین ماحول میں رہ کر تعزیہ نکال کر درگاہ کے اہم دروازہ پر رکھ کر اسے سیراب کرنے کی رسم بھی پوری کرے گا۔ خیال رہے کہ محرم کے دونوں میں درگاہ میں قوالیاں نہیں گائی جائیں گی۔ چاند رات کی صبح سے ہی ہندوؤں کے نوراتر اور درگاپوجا کی بھی شروعات ہوگی۔

اجمیر : خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں چاند رات سے چھوٹے عرس کا ہوگا آغاز

درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز