آستانہ اجمیر شریف کے خادموں کو اب ملے گا لائسنس ، خواتین کیلئے کوریڈور بھی تیار ، دروازوں کی توسیع پر غور

آستانہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ پر اب خادموں کوبھی جلد ہی لائسنس فراہم کیا جائے اور یہ لائسنس یافتہ خادم ہی زائرین کو زیارت کی سعادت کروانے کی قانونی حیثیت رکھیں گے

Nov 25, 2017 06:28 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 06:28 PM IST

ممبئی: آستانہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ پر اب خادموں کوبھی جلد ہی لائسنس فراہم کیا جائے اور یہ لائسنس یافتہ خادم ہی زائرین کو زیارت کی سعادت کروانے کی قانونی حیثیت رکھیں گے یہ اطلاع آج یہاں رضا اکیڈمی کے دفتر میں منعقدہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران اجمیر درگاہ شریف کے چیئرمین علیم الدین نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ شریف کے احاطہ میں زائرین کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنا درگاہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے اس لئے یہاں ہم نے درگاہ کے اطراف ہی بیت الخلاء اورغسل خانے بھی تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس سے زائرین کو زیارت کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ بیشتر زائرین ملک کے ہر گوشے سے یہاں شرف زیارت کیلئے آتے ہیں اس لئے درگاہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی بیت الخلاء کا قیام بھی درگاہ کے قریب واقع جگہ میں عمل میں آئے اس کیلئے دیوان صاحب اور درگاہ کمیٹی میں معاہد ہ بھی ہوچکا ہے۔

وائس چیئر مین سعید خان نے کہا کہ درگاہ کمیٹی نے زائرین کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات کئے ہیں گزشتہ کئی برس میں کمیٹی نے بہترخدمات بھی انجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت ہی تشکیل دی گئی ہے اور درگاہ کے انتظامات کی ذمہ داری اسے کے سپرد ہیں اس لئے کمیٹی نے خادموں کی انجمن دیوان اور دیگر متعلقین سے بھی تال میل کیا ہے اور اب بہتر ماحول ہے ۔ سابق وائس چیئر مین جاوید پاریکھ نے بتایا کہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری کے دوران خواتین کو دشواریاں پیش آتی تھیں اس کے پیش نظر ہم نے یہاں خواتین کور یڈور بھی تعمیر کروایا ہے ۔ خواتین اس کوریڈور اور صحن میں عبادت و ریاضت کر سکیں گی، جاوید پاریکھ نے بتایا کہ جمعہ میں خواتین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاتھا اس لئے ہم نے کوریڈور کی تعمیر کی ہے اس کے علاوہ زائرین کیلئے بیت الخلاء بھی تعمیر کئے جارہے ہیں یہاں غسل خانے بھی تعمیر کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ کوریڈور کی ڈیزائن اور دیگر کاموں کو پاریکھ ایسوسی ایشن نے ہی سر انجام دیا ہے یہ کوری ڈور سے کافی راحت ملے گی ۔

آستانہ اجمیر شریف کے خادموں کو اب ملے گا لائسنس ، خواتین کیلئے کوریڈور بھی تیار ، دروازوں کی توسیع پر غور

درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

جاوید پاریکھ نے بتایا کہ اجمیر شریف میں دیگر تنازعات کا حل بھی درگاہ کمیٹی نے کر لیا ہے پہلے چندہ سمیت دیگر معاملات میں اختلافات پیدا ہوئے تھے لیکن اب اس کا ازالہ کیا گیا ہے اور حکومت کی تجویز کے مطابق ہی خادموں کو اب لائسنس دیا جائیگا ۔یہ پوچھنے پر کہ خادمین درگاہ میں زائرین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں اور پیسے وصول کئے جاتے ہیں تو جاوید پاریکھ نے کہا کہ درگاہ کمیٹی اس پر کارروائی بھی کر تی ہے لیکن اس کیلئے درگاہ کو شکایت موصول ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ میں زائرین کی سہولت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے اور ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جو دو دروازے صندل کے دوران تنگدامانی کا شکوہ کر تے ہیں اس کا توسیع کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اس معاملے میں بھی خادموں اور انجمنوں سے ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے دونوں دروازے کو توسیع کرنے کے بعد یہاں آنے والے زائرین بالخصوص خواتین زائرین کو کافی آسانی پیدا ہوگی ۔اس میٹنگ میں رضا اکیڈمی کے روح رواں سعید نوری بھی شریک تھے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز