اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کی میٹنگ 16 اگست کو، درگاہ کی ترقی پرہوگا تبادلہ خیال

Aug 11, 2017 06:34 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 06:34 PM IST

اجمیر: اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی درگاہ منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ 16 اگست کو ہوگی۔ درگاہ کے نئے ناظم آئی بی پیرزادہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کمیٹی کی میٹنگ طے کی گی ہے۔ درگاہ کے ذرائع کے مطابق مجوزہ میٹنگ میں سابقہ میٹنگوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال ، رکے ہوئےبلوں اور درگاہ کی ترقی پر گفتگو کی جائے گی۔ سابقہ ناظم کی مبینہ منفی رویے کی وجہ سے کئی معاملات پر فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا اور اب میٹنگ میں ان پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں بجٹ میٹنگ کے لئے بھی تاریخ طے کی جائے گی۔

اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کی میٹنگ 16 اگست کو، درگاہ کی ترقی پرہوگا تبادلہ خیال

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز