اجمیر شریف درگاہ کے جنتی دروازے میں تبدیلی سے زائرین کی تعداد میں اضافہ

Dec 05, 2017 12:12 PM IST | Updated on: Dec 05, 2017 12:13 PM IST

اجمیر۔ صوفی سنت حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں اب جنتی دروازہ بدل دیا گیا ہے۔ مدینہ شریف کی طرز پر دروازوں میں جالیاں لگائی گئی ہیں جس سے یہ خوبصورت دروازہ اب عقیدت مند زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پورے ملک میں مسلمانوں کے ایک طبقہ کے عقیدے کے مطابق، اجمیر شریف میں ہی جنتی دروازہ ہے جسے سال بھر میں صرف چار بار ہر خاص و عام زائرین کے لئے کھولا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید الفطر، عیدالضحیٰ اور غریب نواز کے سالانہ عرس میں یہ جنتی دروازہ کھولا جاتا ہے۔

اجمیر شریف درگاہ کے جنتی دروازے میں تبدیلی سے زائرین کی تعداد میں اضافہ

اجمیر شریف درگاہ

سنہری جالیوں سے اس دروازہ کو بننے میں 6 مہینے کا وقت لگا ہے۔ یہ دروازہ 10 فٹ اونچا اور 7 فٹ چوڑا ہے۔ 1993 کے بعد اب اس جالی دار دروازہ کو واپس خادم سید ناصر چشتی کے مہمانوں نے انتہائی عقیدت سے تیار کر کے اسے درگاہ کی نذر کیا ہے۔

اس دروازے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے اوپری حصے پر نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے 4 خلفا کے نام بھی درج ہیں۔ جس میں حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عثمان غنی، حضرت عمر فاروق اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز