اکولہ میں 98 فیصد مسلمان لوکہت سوسائٹی سے ہورہے ہیں مستفید ، یہاں دیا جاتا ہے بلاسودی قرض

Sep 28, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 08:17 PM IST

اکولہ : مغربی  ہندوستان کے مختلف اضلاح میں متعدد ایسی تنظیمیں موجود ہیں، جو مقامی مسلمانوں کی پسماندگی اور ان کے مسائل کو دور کرنے میں مصروف ہیں ۔ اکولہ میں ایسی ہی ایک سوسائٹی ہے ، جس کا نام لوکہت ہے۔ یہ سوسائٹی علاقہ کےغریب مسلمانوں کو بلا سودی قرض مہیا کرا رہی ہے ۔

مسلمانوں کی معاشی بدحالی پرحکومت کو برا بھلا کہنا ہی سب کچھ نہیں ہے۔ اگر ملت کے کچھ ادارے اس معاشی بدحالی کو دور کرنا چاہیں ، تو بہت کچھ ہو سکتا ہے ۔ اس کی مثال اکولہ کے لوکہت سوسائٹی نے پیش کی ۔ پچپن ہزار روپئے کی رقم سے شروع کئے گئے اس ادارے نےہزاروں مسلم نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اکولہ میں 98 فیصد مسلمان لوکہت سوسائٹی سے ہورہے ہیں مستفید ، یہاں دیا جاتا ہے بلاسودی قرض

علاوہ ازیں اس ادارے کے ذریعہ جن سیوا کے تحت بلا سودی قرض بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ ادارے نے اب تک سیکڑوں لوگوں کو آٹو رکشا مہیا کرایا ہے۔ ساتھ ہی دیگر سماجی خدمات جیسے تعلیم، ایمبولنس سیوا وغیرہ بھی سوسائٹی کی جانب سے انجام دیئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سوسائٹی کی بنیاد ملت کے چند نوجوانوں نے اس وقت ڈالی تھی ، جب شہر میں مسلم علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا تھا اورانھیں کسی بھی قسم کی مالی امداد ملنی بند ہو گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز