اکولہ میں کچی میمن جماعت کی انوکھی پہل ، جیل میں بند قیدیوں کیلئے مہیا کرائے فائیور کے برتن

Apr 13, 2018 10:27 PM IST | Updated on: Apr 13, 2018 10:27 PM IST

آکولہ : اکولہ میں کچی میمن جماعت نے ضلع سینٹرل جیل میں بند قیدیوں کیلئے کھانے کےبرتن مہیا کراکر نئی مثال قائم کی ہے۔قیدیوں کی صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کچی میمن جماعت نے المونیم کی جگہ فائیور کے برتن مہیا کرائے ہیں ۔میمن جماعت کے اس کام کی چوطرفہ ستائیش کی جارہی ہے۔

اکولہ جیل میں اب قیدیوں کو المونیم کے برتنوں کی بجائے اب فائیور کے برتنوں میں کھانا پروسا جائے گا۔اور یہ اکولہ کچی میمن جماعت کی کوشش کی وجہ سےممکن ہو پایا ہے ۔کچی میمن جماعت کے مطابق یہ قدم قیدیوں کی صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے لیا گیا۔

اکولہ میں کچی میمن جماعت کی انوکھی پہل ، جیل میں بند قیدیوں کیلئے مہیا کرائے فائیور کے برتن

اکولہ میں کچی میمن جماعت نے ضلع سینٹرل جیل میں بند قیدیوں کیلئے کھانے کےبرتن مہیا کراکر نئی مثال قائم کی ہے۔

کسی مسلم تنظیم کی جانب سے جیل میں قید کی زندگی کاٹ رہے لوگوں کیلئے اٹھائے گئے اس قدم کی چوطرفہ ستائیش کی جارہی ہے۔پولیس اور جیل محکموں کی جانب سے بھی اس پہل کو دوسری تنظیموں کیلئے ایک مثال بتایا گیا ہے۔ادھر قیدیوں نے بھی کچی میمن جماعت کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اکولہ ضلع سینٹرل جیل میں دو سو پچاس سے زیادہ قیدی موجود ہے۔

اکولہ سے رضوان خان کی رپورٹ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز