آل انڈیا مسلم ویمن سوسائٹی دے رہی ضرورت مند مہاجربچوں کو دینی وعصری تعلیم

Jun 03, 2017 02:57 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 02:57 PM IST

امراوتی۔ ممبئی۔ ناگپور ریاست مہاراشٹر کا ایک اہم  قومی شاہراہ ہے اوراس شاہراہ پر حصول روزگار کے لئے مختلف ریاستوں سے مسلم  خاندان ہجرت کر کے آتے ہیں ۔ معاش کی تلاش میں خانہ بدوشی کی زندگی گذار رہے ان خاندانوں کے بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ۔اس بات کو محسوس کرتے ہوئے شاہراہ کے کنارے پربسے امراوتی ضلع موجھری گاؤں میں ادارہ آل انڈیا مسلم ویمن سوسائیٹی کی جانب سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والےمختلف ریاستوں سے آئے بچوں کو دینی و عصری تعیلم  دی جا رہی ہے۔

ریاست مہاراشٹر  میں کئی تعلیمی ادارے قوم کے غریب طبقے کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے نمایاں کام انجام دے رہے ہیں ۔ تاہم کئی ایسے چھوٹے ادارے بھی ہیں جوقوم کے نونہالوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک ادارہ آل انڈیا مسلم ویمین سوسائٹی ہے جو 2001 سے مسلسل  امراوتی ضلع موجھری گاؤں میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

آل انڈیا مسلم ویمن سوسائٹی دے رہی ضرورت مند مہاجربچوں کو دینی وعصری تعلیم

 موجھری گاؤں ممبئی کولکتہ قومی شاہرہ پر ہے اور اس شاہرہ پر تجارت اور مزدوری کی غرض سے ملک کی مختلف ریاستوں سے مسلم خاندان آتے ہیں ۔ ان مہاجرین کے بچے تعلیم چھوڑ دیتے ہیں جس کے سبب اس طبقہ کے بچے تعلیمی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوتی جارہی تھی۔ تعلیمی  پسماندگی کا شکار ان بچوں کا کوئی پرسان حال نہ تھا ۔ ایسے میں قوم ملت کے ان بچوں کی تعلیمی پسماندگی کو  محسوس کرتے موجھری گاؤں کی بشریٰ پٹھان نامی خاتون آگے آئیں اور آل انڈیا مسلم ویمین سوسائٹی نام سے ادارہ کی بنیاد ڈالی ۔ اسی ادارے کی جانب سے مہاجرین کے ان بچوں کو  مفت میں دینی کے ساتھ عصری تعلیم دی جا رہی ہے۔ زیب النسا کے نام کے منسوب یہاں کے مدرسے میں 105 مہاجرین  بچے دینی و عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں ۔ اس مدرسے میں تعلیم حاصل کررہے غریب اور ضرورت مند مہاجرین بچے کافی دلچسپی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ ان بچوں میں تعلیم کو لیکر کافی سنجیدگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ان بچوں کی تعلیم  کی   تشنگی ہے اور یہ  ادارہ ان بچوں کی اس تعلیمی تشنگی کو بجھانے کا کام کرتا ہے۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز