گجرات اسمبلی انتخابات : الپیش ٹھاکور کو کانگریس نے دیا ٹکٹ، کل کاغذات نامزدگی کریں گےداخل

Nov 26, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 07:30 PM IST

احمد آباد: ٹھاکور سینا کے صدر، الپیش ٹھاکور کل کانگریس امیدوار کے طور پر شمالی گجرات کے پاٹن ضلع میں راھن پور اسمبلی حلقے سے کانگریسی امیدوارکے طور پر نامزدگی داخل کریں گے۔مسٹر ٹھاکور نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے انہیں رادھن پور کے حلقے کے امیدواربنائے جانے کے بارے میں سرکاری طور پر اطلاع دے دی ہے۔ وہ کل نامزدگی داخل کریں گے۔خیال رہے کہ 2012 کے انتخاب میں یہ سیٹ بی جے پی کے ناگرجی ٹھاکور نے جیتی تھی ۔الپیش نے کچھ ھفتہ پہلے راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما تھا۔

دریں اثنا پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہونے کی وجہ سے پارٹی نے دوسرے مرحلے کے لئے انتخاب کے لئے باقی سیٹوں امیدواروں کی فہرست جاری کرنے سے قبل فون پر انہیں آگاہ کیا ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات : الپیش ٹھاکور کو کانگریس نے دیا ٹکٹ، کل کاغذات نامزدگی کریں گےداخل

خیال ہے کہ پارٹی کے سینئر امیدواروں اور سابق ریاستی صدر سدھارتھ پٹیل کو ووڈوڈ را کے ڈبھوئی سے امیدوار بناگیا ہے ۔ گجرات میں 9 اور 14 دسمبر کو دو مرحلے کا انتخاب ہونا ہے۔ پہلا مرحلہ کے نامزدگی کا عمل پورا ہو چکا ہے، جبکہ کل مرحلے کے لئے کل اس کا آخری دن ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز