گئو رکشکوں کی بربریت کا شکار عمر خان ساتویں دن سپرد خاک ، حکومت نے نہیں کی ابھی تک مدد کی پیشکش

راجستھان کے ضلع الور میں مبینہ طور پر گئوركشكوں کی فائرنگ میں مرنے والے عمر خان کی نماز جنازہ ساتویں دن آج بھرت پور ضلع میں میں ادا کی گئی۔

Nov 16, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 03:56 PM IST

الور: راجستھان کے ضلع الور میں مبینہ طور پر گئوركشكوں کی فائرنگ میں مرنے والے عمر خان کی نماز جنازہ ساتویں دن آج بھرت پور ضلع میں میں ادا کی گئی۔ بدھ کو لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد عمر کے خاندان والے اپنا احتجاج ختم کرکے جمعرات اس کو سپرد خاک کرنے پر رضامند ہوئے تھے۔ آج پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین عمر کی لاش کو ضلع بھرت پور کے گھاٹمیکا گاؤں لے گئے ، جہاں پنچایت میں رضامندی کے بعد لاش کو سپردخاک کیا گیا۔

دریں اثناء، مسلم فورم نے بدھ کو جے پور میں مظاہرہ کرکے کہا تھا کہ حکومت مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے۔ مسلم فورم نے اپنی طرف سے عمر کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔

گئو رکشکوں کی بربریت کا شکار عمر خان ساتویں دن سپرد خاک ، حکومت نے نہیں کی ابھی تک مدد کی پیشکش

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز