اورنگ آباد میں رمضان کو لے کر پولیس کمشنرکی موجودگی میں امن کمیٹی کا اجلاس

Jun 08, 2017 10:49 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 10:49 PM IST

اورنگ آباد : رمضان المبارک غریبوں کی داد رسی، صبر اور انسانیت نوازی کا پیغام دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اورنگ آباد کے پولیس کمشنر یشسوی یادو نے کیا۔ وہ اورنگ پورہ میں منعقدہ رمضان المبارک امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرشہریوں کو پیش دشواریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اورنگ پورہ کے تاپڑیہ ناٹیہ مندرمیں امن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ کمیٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد رمضان المبارک کا پرامن اہتمام اورعید کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کا جائزہ لینا تھا ۔ اجلاس میں بلا لحاظ مذہب وملت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرشہر کی معززہستیوں نے رمضان میں چھوٹے کاروباریوں کی مشکلات اور دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔

اورنگ آباد میں رمضان کو لے کر پولیس کمشنرکی موجودگی میں امن کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں مسلم اکثریتی علاقوں میں بجلی، پانی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی مسائل کے حل پر زور دیا گیا ۔ ساتھ ہی ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیازجلیل نے رمضان المبارک کا پورا مہینہ شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ۔ ادھرپولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کی روشنی میں اب تک نو شراب خانوں کوسیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے رمضان المبارک کی اہمیت پراپنے منفرد انداز میں روشنی ڈالی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز