امراوتی : لال کھڑی اردو اسکول بدحالی کا شکار، بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں یہاں کےطلبہ

Sep 08, 2017 08:18 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 08:18 PM IST

امراوتی : تعلیم کسی بھی قوم ، ملک اور علاقے کی ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے طلبہ کو اسکول کی جانب راغب کرنے کے لئے اسکولوں کو پرکشش بنایا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کے امراوتی کے اردو اسکول کا منظر اس کے بر عکس نظر آتا ہے۔ امراوتی بلدیہ کے اس اسکول میں سبھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس کے سبب اس علاقہ کے والدین اپنے بچوں کو مراٹھی اور ہندی کی اسکولوں میں تعلیم دینے پر مجبور ہیں ۔ تاکہ طلبہ اسکول کی جانب راغب ہوں اور ملک و قوم کا معیار تعلیم بلند کیا جائے ۔

ریاست مہاراشٹر میں فرنویس حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کا بلند بانگ دعوی کرتی ہے، لیکن حکومت کا یہ دعویٰ اس وقت کھوکھلا نظر آتا ہے جب ہم امراوتی کے لال کھڑی علاقہ میں واقع اردو اسکول کی بدحالی کو دیکھتے ہیں ۔اسکول میں پڑھنے والے طلبہ تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ پسماندہ علاقے میں واقع یہ اسکول مہانگر پالیکا اردو اسکول مظفرنگر کی شاخ ہے۔ اس اسکول میں درجہ اول تا ہفتم 140 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

امراوتی : لال کھڑی اردو اسکول بدحالی کا شکار، بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں یہاں کےطلبہ

ان تمام طلبہ کے لئے صرف تین کمرے ہیں جو طلبہ کی تعداد کے مقابلہ میں ناکافی ہیں۔ موسم کوئی بھی آئے، ان طلبہ کی پریشانیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ۔ بارش کے موسم میں بارش کی بوچھار تو گرمی کے دنوں میں شدت کی گرمی کا سامنا ان طلبہ کو کرنا پڑتا ہے۔ دو ہی اساتذہ ان تمام طلبا کو پڑھاتے ہیں ۔ اسی طرح اس اسکول میں طلبہ کو بیٹھنے کیلئے نہ معقول انتظام ہے اور نہ ہی کھیلنے کے لئے کوئی میدان ۔ یہی وجہ ہے کہ گذرتے وقت کے ساتھ علاقہ کے بچے مراٹھی اور ہندی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور سیاسی لیڈران کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

وہیں اس اسکول میں غریب طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ تاہم ان کی بھی خواہش ہے کہ دیگر اسکولی طلبہ کی طرح انھیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی کی جائیں ۔اس پورے معاملہ میں جب ای ٹی وی نے مہانگر پالیکا ایجوکیشن افسر سے بات کی تو انہوں جلد از جلد اسکولی طلبہ کو ہو رہی پریشانیوں کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی اسکول کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز