امراوتی کی بیٹی زوبیہ نے دسویں میں 96 فیصد نمبرات کے ساتھ ضلع میں کیا ٹاپ

Jun 15, 2017 10:33 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 10:33 PM IST

امراوتی : کل مہاراشٹراسٹیٹ بورڈ ایس ایس سی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ہرمرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے ہی بازی ماری۔ مستقل محنت اور جہد مسلسل سے لڑکیوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ تعلیمی میدان میں وہ آج بھی لڑکوں کے مقابلے میں آگے ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا اور اپنے معاشرے کا نام روشن کیا ہے امراوتی کی بیٹی زوبیہ زرنین محمد حارث نے۔

زوبیہ نے ایس ایس سی دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ سےامراوتی بورڈ میں ٹاپ کیا ہے۔ 96 فیصد نمبرات حاصل کرنے والی زوبیہ نے ریاضی اور سائنس جیسے مضامین صد فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ زوبیہ کو بچپن ہی سے تعلیم سے رغبت تھی ، اس لئے درجہ اول سے ہی زوبیہ کا ٹاپ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی زوبیہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر قوم و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

امراوتی کی بیٹی زوبیہ نے دسویں میں 96 فیصد نمبرات کے ساتھ ضلع میں کیا ٹاپ

ایسا نہیں ہے زوبیہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں آگے ہے ، بلکہ زوبیہ کے اساتذہ کہتے ہیں کہ زوبیہ کو کتابوں سے محبت تو ہے ہی ، ساتھ ہی وہ اسکول کی دیگر سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

زوبیہ کی اس کامیابی سے زوبیہ کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے۔ زوبیہ کے والدین نے اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ زوبیہ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا خواب رکھتی ہے اور اس کے اس خواب کو پوراکرنے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ زوبیہ کے والدین کا کہنا ہے کہ مسلم معاشرے میں خاتون ڈاکٹر کا فقدان ہے، اس لئےان کی بھی خواہش ہےکہ زوبیہ ایک ڈاکٹر بن کراپنے قوم وملت کی خدمت انجام دے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز