انا ہزارے کا ایک بار پھر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان، لوگوں سے شرکت کی اپیل

Nov 21, 2017 03:48 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 03:48 PM IST

ممبئی۔ بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بدعنوانی روکنے میں ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی سطح پر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے عوام سے شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں انا ہزارے نے کہا کہ 2011میں شروع کی جانے والی پہلی مہم کے بعد یوپی اے سرکار نے لوک پال بل منظورکیا جسے کمزور کہا جاسکتا ہے۔

نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی امیدیں واسبتہ تھیں ،لیکن تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مودی سرکار نے لوک پال ۔لوک آیکت قانون نافذ نہیں کیا ،نہ ہی بدعنوانی ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے برسراقتدار این ڈی اے حکومت نے لوک پال قانون کی دفعہ 44میں تبدیلی کی ہے ،جس سے وہ مزید کمزور ہوچکا ہے اور ایسی صورتحال میں احتجاج شروع کرنا لازمی ہوچکا ہے۔

انا ہزارے کا ایک بار پھر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان، لوگوں سے شرکت کی اپیل

بزرگ سماجی کارکن اناہزارے: فائل فوٹو۔

انا ہزارے نے کہا کہ لوک پال ،لوک آیکت قانون کے نفاد اور سوامی ناتھن کمیشن کی کسانوں کے مسائل پر رپورٹ کے نفاذ اور انتخابی اصلاحات کے لیے احتجاج شروع کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنا پیغام نشرکیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز