راجستھان : پانچ لاکھ کا انعامی مجرم آنندپال پولس کی مڈبھیڑ میں ہلاک

Jun 25, 2017 04:17 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 04:17 PM IST

جے پور: راجستھان پولس اور انسداد دہشت گردی دستہ نے مشترکہ کارروائی کر کے بیس ماہ سے فرار پانچ لاکھ کا انعامی بدنام مجرم آنندپال کو کل دیر رات ہلاک کردیا۔ پولس اور آنندپال کے درمیان ضلع چورو کے مالاسر گاؤں میں کل رات تقریبا ساڑھے نو بجے شروع ہوئی اس مڈبھیڑمیں پولس کے ایس پی چورو انسپکٹر سوریہ وير سنگھ سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولس ڈائریکٹر جنرل منوج بھٹ نے بتایا کہ پولیس کو دیکھتے ہی آنندپال نے پولس پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی ۔ آنندپال نے پولیس پر اے کے 47 سے ایک سو راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے آنندپال کے سینے میں چھ گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہو گیا۔ پولیس نے آنندپال کے پاس سے دو اے کے 47 اور 400 سے زائد کارتوس برآمد کئے ہیں۔

راجستھان : پانچ لاکھ کا انعامی مجرم آنندپال پولس کی مڈبھیڑ میں ہلاک

دریں اثناء، راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے کہا کہ بدنام دہشت گرد آنندپال کے خاتمے سے ریاست میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ مسٹر کٹاریا کے مطابق پولیس نے لگاتار مستعدی کے ساتھ مجرم آنندپال کے ساتھیوں کی گرفتاری کی تھی۔ انہوں نے آنندپال کے خاتمے کے لیے پوری پولیس انتظامیہ اور بالخصوص اس مہم میں مصروف ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز