ناندیڑ بلدیاتی انتخابات کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں تیسرے محاذ کا اعلان

ناندیڑ۔ اسی سال اکتوبر میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔

Sep 05, 2017 06:50 PM IST | Updated on: Sep 05, 2017 06:50 PM IST

 ناندیڑ۔ اسی سال اکتوبر میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔انتخابات کولیکر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ کانگریس، بی جے پی اور ایم آئی ایم کے خلاف ایک نیا تیسرا محاذ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ناندیڑ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں بھارتیہ شیتکری کامگار پکش ،عام آدمی پارٹی، عوامی وکاس پارٹی ، شیوراجیہ پکش، بی آر ایس پی، سیوا سنگھ، راشٹریہ سماج پکش، ٹیپو سلطان بریگیڈ، جمیعت علماء ہند، سنبھاجی بریگیڈاور او بی سی کی تنظیموں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں تیسرے محاذ کے خد و خال طے کئے گئے ۔ اس میں شامل ہونے والی مختلف ملی و سیاسی جماعتوں کا تعارف بھی کروایا گیا ۔ اگر یہ تیسرا محاذ قائم ہوتا ہے تو انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ تیسرے محاذ کے قیام  کے فائدے اور نقصانات پر بھی عوامی حلقوں میں بحث ہورہی ہے ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں فی الحال کانگریس کو مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار حاصل ہے ۔ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے اقتدار کو بچائے رکھنے کیلئے کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ اب تیسرے محا ذ کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا ۔

ناندیڑ بلدیاتی انتخابات کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں تیسرے محاذ کا اعلان

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز