یہ میرا ہندوستان نہیں ہے: صحافی گوری لنکیش کے قتل پر اے آر رحمان کا شدید رد عمل

Sep 09, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 08:50 PM IST

ممبئی۔ بنگلورو کی معروف خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشہور موسیقار اے آر رحمان نے جمعہ کو کہا کہ اگر ملک میں اس طرح کا واقعہ مسلسل ہوتا رہتا ہے تو یہ ان کا ہندوستان نہیں ہے۔

پچاس سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے انتہائی دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس واقعہ سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس طرح کا واقعہ ہندوستان میں دوبارہ نہیں ہو گا۔ اگر اس طرح کا واقعہ دوبارہ ہندوستان میں ہوتا ہے تو یہ میرا ہندوستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا ہندوستان ترقی کرے اور رحمدلی کا مظاہرہ کرے۔

یہ میرا ہندوستان نہیں ہے: صحافی گوری لنکیش کے قتل پر اے آر رحمان کا شدید رد عمل

اے آر رحمان: فائل فوٹو۔

اے آر رحمان اپنی آنے والی فلم ون ہارٹ: دی اے آر رحمان کنسرٹ فلم کے پریمئیر سے خطاب کر رہے تھے۔

غور طلب ہے کہ ترقی پسند خیالات کی حامل محترمہ لنكیش کو پانچ ستمبر کی رات بنگلور واقع ان کی رہائش گاہ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہ نکسلیوں کو سدھارنے کی کوشش اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے سے شامل کرنے کے لئے مشہور تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز