کناڈا میں 17 لاکھ کی نوکری کے لئے نشانت نے لیک کی براہموس کی جانکاری : رپورٹ 

براہموس ایئروسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں انجینئر نشانت اگروال پرمبینہ طور پر براہموس کی ' تکنیکی اطلاع ' پاکستان کو لیک کرنے کا الزام ہے۔

Oct 10, 2018 06:57 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 07:03 PM IST

براہموس کی ناگپور یونٹ سے گرفتار ہوئے مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ نشانت اگروال کو لیکر ایک کے بعد ایک کئی خلاصے ہو رہے ہیں۔ نشانت پر مبینہ طور پر براہموس کی ' تکنیکی اطلاع '  پاکستان کو لیک کرنے کا الزام ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق اگروال نے ایسا کناڈا میں تیس ہزار ڈالر (17 لاکھ ) روپئے کی  نوکری کیلئے کیا تھا۔

ٹائمس آف اندیا کی رپورٹ کے مطابق براہموس ایئروسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں انجینئر نشانت سےبراہموس میزائیل پروجیکٹ میں کام کرنے کے دوران سیمپل مانگا گیا تو اس نے فورا یہ بات مان لی جس کے چلتے سپر سینک میزائیل سے جڑی کئی اہم ڈٹیلس لیک ہو گئیں۔

کناڈا میں 17 لاکھ کی نوکری کے لئے نشانت نے لیک کی براہموس کی جانکاری : رپورٹ 

انجینئر نشانت کی فائل فوٹو

یوپی اور مہا راشٹر پولیس کی اے ٹی ایس یونٹ نے مشترکہ کارروائی میں پیر کو اگروال کو برہموس کے وردھا روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یوپی اے ٹی ایس کے جانچ افسر نے عدالت سے کہا کہ اگروال فیس بک پر دو ناموں  نیہا شرما اور پوجا رنجن سے آپریٹنگ اکاؤنٹ سے رابطے میں تھا۔ اے تی ایس افسر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹ اسلام آباد سے چلائے جا رہے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کے انٹیلی جنس کے ارکان کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز