صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں پر اٹھائی جارہی ہیں انگلیاں : اسد الدین اویسی

Oct 01, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 08:01 PM IST

ناندیڑ : ناندیڑمیونسپل کارپرویشن انتخابات کےلئے تشہیری مہم اب اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہو گئی ہیں ۔ ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بھی ناندیڑ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے مقامی اور قومی مسائل پر اظہار خیال کیا ۔

اس موقع پر ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے موہن بھاگوت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہصرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہی روہنگیا کے ساتھ الگ سلوک کیا جا رہا ہے۔ خیا ل رہے کہ گذشتہ روز ناگپور میں دسہرا ریلی سے خطاب کے دوران آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے روہنگیا مسلمانوں کی ہندوستان آمد پر سوال کھڑے کئے تھے اور ان کی موجودگی کو ملک کے لئے خطرہ بتایا تھا ۔ اسد الدین اویسی نے ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن کے بریج پر بھگدڑ میں 23 لوگوں کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن پیش آنے والے یہ واقعات سے نپٹنے اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اور مرکزکی مودی حکومت بلٹ ٹرین شروع کرنے کی بات کررہی ہے ۔

صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں پر اٹھائی جارہی ہیں انگلیاں : اسد الدین اویسی

قابل ذکر ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے 11 اکتوبر کورائے دہی ہوگی۔ ایم آئی ایم نےاس مرتبہ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور دونوں پارٹیوں نے متحدہ طورپر 55 سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔ دلت مسلم ایکتا کے ذریعہ یہ دونوں پارٹیاں کارپوریشن میں اقتدار پانا چاہتی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ناندیڑ کے عوام مجلس اور بی ایس پی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتی ہے یا نہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز