اتنی تیز دوڑ گئی ہمسفر ایکسپریس، 23 مسافر اسٹیشن پر ہی چھوٹ گئے

Jul 02, 2017 10:17 AM IST | Updated on: Jul 02, 2017 10:58 AM IST

لدھیانہ : ٹرینوں کی تاخیر کے سبب بدنام ریلوے کی ہمسفر ایکسپریس نے الگ ہی کارنامہ انجام دیا ۔ جموں توی سے تروپتی کے درمیان چلائی گئی ہمسفر ایکسپریس وقت سے پہلے ہی اسٹیشن پر پہنچ گئی اور 23 مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی ۔ ایسا جالندھر اور لدھیانہ اسٹیشن پر ہوا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو چلائے جانے کے پہلے دن ہمسفر ایکسپریس جالندھر اسٹیشن پر 8.40 بجے یعنی ایک گھنٹے پہلے پہنچ گئی ۔ ٹرین کے جالندھر پہنچنے کا وقت صبح 9.40 بجے  ہے ۔ اس کے بعد پانچ منٹ کے طے وقفہ کے بعد روانہ ہو گئی ، جس کی وجہ سے 23 مسافر چھوٹ گئے ۔

اتنی تیز دوڑ گئی ہمسفر ایکسپریس، 23 مسافر اسٹیشن پر ہی چھوٹ گئے

ہمسفر ایکسپریس کی رفتار پھر بھی کم نہیں ہوئی اور اگلے اسٹیشن لدھیانہ پر ایک گھنٹے اور 27 منٹ پہلے پہنچ گئی ۔ لدھیانہ میں اس کو 10.55 بجے پہنچنا  تھا ، لیکن وہ 9.28 بجے ہی وہاں پہنچ گئی ۔ جالندھر اور لدھیانہ کے درمیان 60 کلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔

ریلوے حکام کو جب اس بارے میں پتہ چلا تو ٹرین کو لدھیانہ میں ہی مسافروں کے آنے تک روک دیا گیا ۔ جالندھر میں چھوٹ گئے مسافروں کو پچھشم ایکسپریس سے لدھیانہ بھیجا گیا ۔ لدھیانہ سے ہمسفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت 11 بجے روانہ ہوئی ۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ گڑبڑ ٹائم ٹیبل اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ، کیونکہ یہ آپریشن کا پہلا ہی دن تھا ۔ بعد میں ٹائم ٹیبل طے کیا گیا ۔ بتا دیں کہ ہمسفر ایکسپریس کو ریلوے نے حال ہی میں چلانا شروع کیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز