داﺅد ابراہیم کی 3 جائیدادیں11کروڑچھ لاکھ میں نیلام، سیفی ٹرسٹ نے حاصل کیں

Nov 14, 2017 06:39 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 06:39 PM IST

ممبئی۔ جنوبی ممبئی میں واقع انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراھیم کی تین اہم جائیدادیں بالآخر فروخت ہو گئی ہیں اور انہیں داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے تحت سیفی برہانی اپلفٹ منٹ ٹرسٹ(ایس یوبی ٹی) نے خرید لیا ہے ۔اس کا باقاعدہ ٹرسٹ نے سرکاری طورپر اعلان کیا گیا ہے ،ان کے ایک ترجمان نے کہا کہ ”جی ہاں ہم نے بولی لگائی اور نیلامی میں تین جائیدادیں حال ہوگئی ہیں جوکہ ٹرسٹ کے تعمیراتی منصوبے کی حدود میں واقع ہیں اور اب ہم ان جائیدادوں کے بارے میں رسمی چیزیں مکمل کرنی ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرسٹ کے احاطے میں جو جائیدادیں ہیں ان میں ایک ریسٹورنٹ ہوٹل رونق افروز ،دہلی ذائقہ ،دومنزلہ شبنم گیسٹ ہاﺅس اور چھ چال نماعمارتیں ہیں جوکہ دھمر والا بلڈنگ میں واقع ہیں۔یہ جائیدادیں بھنڈی بازار کے مسلم اکثریتی علاقہ میں ایک کلومیٹر کے دائرہ میں واقع ہیں اور داﺅد اور کاسکر خاندان کی ملکیت میں شامل ہیں۔ممبئی میں مارچ 1993کے بم دھماکوں کے بعد مفرور داﺅد کی ان جائیدادوں کو حکومت نے قرق کرلیا اور دوسال سے ان کی نیلامی کی جا رہی تھی اور اس بار انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایس بی یو ٹی کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عمارتیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں اور رہائش کے لائق نہیں ہیں اور ان میں مقیم مکینوں کی حفاظت کے لیے انہیں ازسرنو تعمیراتی منصوبہ میں شامل کیا جا رہا ہے اور اسی مقصد سے ہم نے نیلامی میں بولی لگائی اور جائیدادیں حاصل کر لی ہیں۔

داﺅد ابراہیم کی 3 جائیدادیں11کروڑچھ لاکھ میں نیلام، سیفی ٹرسٹ نے حاصل کیں

انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراھیم : فائل فوٹو

سرکاری ذرائع کے مطابق سیفیما ایکٹ 1976اور اسمگلر اور فارن ایکسچینج کے تحت ان جائیدادوں کی بولی لگائی گئی جس کے تحت ہوٹل 4.53کروڑ،شبنم گیسٹ ہاﺅس 3.کروڑاور ڈامر والا بلڈنگ کے چھ کمرے 3.53 کروڑروپے بولی لگی ہے اور انہیں فروخت کردیا گیا۔ان تینوں جائیدادوں کی مخصوص قیمت 3.95کروڑ روپے ہوتی ہے اور ایس بی یوٹی انہیں 11کروڑچھ لاکھ میں حاصل کیا ہے۔یہ رقم سیفیما کو اداکرنی ہوگی اور چند ہفتوںمیں ایس بی یوٹی کو مل جائے گی۔ان جائیدادوں کے بارے میں وسط اکتوبر میں اشتہارات دیئے گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز