آکولہ : اردو اسکولوں کےملازمین کو چار ماہ نہیں ملی تنخواہ ، متعدد پریشانیوں کا سامنا

Nov 02, 2017 11:32 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 11:32 PM IST

آکولہ : آکولہ میں اردو اسکولوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے سبب سے ملازمین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے سست رویہ کی وجہ سے ٹیچروں کو تنخواہ کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔آکولہ میونسپل کارپوریشن کے تحت چلائے جانے والے اردو اسکولوں کے ملازمین کی تنخواہیں مہینوں سے نہیں مل پا رہی ہے، جس کی وجہ سے تمام ٹیچروں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اردو اسکولوں میں کام کرنے والےملازمین کا کہنا ہےکہ میونسپل کارپوریشن جان بوجھ کر ان کی تنخواہ تاخیر سے ادا کر رہا ہے۔

آکولہ میونسپل کارپوریشن کے تحت اردو میڈیم کے کل چودہ اسکول ہیں ، جس میں تقریباً پانچ ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ ڈیر سو کے قریب ملازمین ان اسکولوں میں کام کر رہے ہیں۔ ملازمین کو چار سے پانچ مہینوں تک تنخواہ کےلئے انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ کئی ٹیچروں نے بینکوں سے قرض لے رکھا ہے۔ تنخواہ وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے انھیں بلا وجہ سود بھی بھرنا پڑرہا ہے۔

آکولہ : اردو اسکولوں کےملازمین کو چار ماہ نہیں ملی تنخواہ ، متعدد پریشانیوں کا سامنا

ادھر میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوشش کی جارہی ہےکہ تنخواہ کی بروقت ادائیگی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ میونسپل اسکولوں کے ملازمین کو پچاس فیصد تنخواہ ریاستی حکومت جبکہ بقیہ پچاس فیصد تنخواہ میونسپل کارپوریشن سے دی جاتی ہے۔ ٹیچروں کا کہنا ہےکہ میونسپل کارپوریشن ریاستی حکومت سے ملنے والی تنخواہ بھی انھیں دینے کی بجائے اپنے کام میں استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز