مہاراشٹر کے450 عازمین حج میں اورنگ آباد کے 186 عازمین بھی نظام رباط کے حقدار

Jun 01, 2017 12:56 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 12:56 PM IST

اورنگ آباد۔  حیدر آباد دکن سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو مکہ مکرمہ  میں  نظام رباط  کی سہولت حاصل رہتی ہے ۔   اس سال نظام رباط کے لیے  مہاراشٹر کے  چار سو پچاس عازمین حج  کا قرعہ اندازی میں سلیکشن ہوا ہے ،  ان خوش نصیب  عازمین میں اورنگ آباد  کے ایک سو چھیاسی عازمین شامل ہیں ۔ مہاراشٹر سے سفرحج پر روانہ ہونے والے عازمین کو اس مرتبہ دو خوشیاں مل رہی ہیں ۔ اس سال  مہاراشٹر کے ساڑھے چار سو عازمین  حج کا نظام رباط کے لیے سلیکشن ہوا ہے ۔ اس بات کی جانکاری خدمت حجاج کمیٹی کے ذمہ داروں نے دی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ نظام رباط میں حاجیوں کو مفت میں طعام قیام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب رہتی ہیں ۔

اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے تقریباً دو ہزار سے زائد عازمین سفر حج پر روانہ  ہونگے جن میں سے 450  عازمین کو رباط  کی سہولت حاصل رہے گی۔ رباط  کی  سہولت  ملنے  پر عازمین حج  کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں ۔  نظام اسٹیٹ سے روانہ ہونے والے1153 عازمین حج کو نظام  رباط  کی سہولت حاصل رہیگی جن میں  تلنگانہ اسٹیٹ کے  586 ، مہاراشٹر کے450 اور کرناٹک کے 117عازمین  حج شامل ہیں ۔

مہاراشٹر کے450 عازمین حج میں اورنگ آباد کے  186 عازمین بھی نظام رباط کے حقدار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز