اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ تمام 2700 حجاج کرام خیریت سے اپنے وطن لوٹے

Oct 06, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 09:54 PM IST

اورنگ آباد۔  حج  2017 کے لیے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ تمام  2700 حجاج کرام  فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔  اس موقع پر اورنگ آباد ایئر پورٹ پر جذباتی منظر دیکھنے کو ملےتو ساتھ ہی  ہندو مسلم بھائی چارہ بھی ابھر کر سامنے آیا۔

حج  کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن بہت کم لوگوں  کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے ۔ حج 2017 کے لیے اورنگ آباد امبارکیشن پوانٹ سے  تقریباً دو ہزار سات سو عازمین روانہ ہوئے تھے ۔ جن میں  بزرگ اورنو جوانوں کے علاوہ ایک کمسن حاجی بھی شامل تھا ۔

اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ تمام 2700 حجاج کرام خیریت سے اپنے وطن لوٹے

حاجیوں کی واپسی کے وقت عزیز واقارب ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ انتظار کے یہ لمحے کافی جذباتی ہوتے ہیں ۔ اپنوں کی ملک واپسی کا انتظار رشتہ داروں کی بے چینی سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام نے اپنے خوشگوار تاثرات بیان کیے تو جو دشواریاں پیش آئیں ان کے بارے میں بھی بتایا ۔ حاجیوں کی واپسی  کے وقت عزیز واقارب ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ انتظار کے یہ لمحے کافی جذباتی ہوتے ہیں ۔ اپنوں کی ملک واپسی کا انتظار رشتہ داروں کی بے چینی سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ اس موقع پر حاجیوں کے استقبال کے لیے مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔

حج  کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن بہت کم لوگوں  کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے ۔ حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے ۔

 خدمت حجاج کمیٹی کے تحت اورنگ آباد کے سینکڑوں نوجوان رضاکارانہ طور پرحاجیوں کی خدمت میں  لگے رہتے ہیں ۔ اس کا مقصد محض اللہ کی رضا اور اللہ کے مہمانوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ خدمت کا یہ عمل ٹریننگ سے لیکر حج  کو روانگی اور فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایئرپورٹ سے  گھر واپسی تک جاری رہتا ہے ، وہ بھی بلامعاوضہ ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز