دسویں، بارہویں اور نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا اعزاز سے سرفراز

مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں علاقہ برار کے دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

Aug 02, 2017 03:03 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 03:03 PM IST

 امراوتی۔ مہاراشٹر کے امراوتی میں اعزازی والوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں علاقہ برار کے دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی سبکدوش اساتذہ کو الوداعیہ بھی دیا گیا ۔ حالیہ دنوں میں مہاراشٹر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس میں رواں برس مسلم طلبا و طالبات نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے معاشرے کا نام روشن کیا ۔ ساتھ ہی علاقہ ودربھ کے کئی ایسے مسلم طلبہ ہیں جنھوں نے نیٹ امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کئے ۔ان تمام طلبہ کو تحریک دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ امراوتی کے زم زم  ہال میں منعقدہ اس تقریب میں  مسلم  طلبا وطالبات کواعزازی سند اور مومنٹو دیئے گئے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبہ اور ان کے سرپرست موجود رہے ۔

طلبہ کو اعزاز کے ساتھ ہی بہتر مستقبل کے لئے مختلف تعلیمی شعبوں کی معلومات فراہم کی گئی، جس میں ماہرین  نے طلبہ کی کیریئر گایئڈنس کی ۔ مختلف تعلیمی شعبوں کی معلومات اور اعزاز ملنے سے طلبہ  اوران کے سرپرستوں میں خوشی دیکھنے کو ملی ۔ اس اعزازی و استقبالیہ تقریب میں طلبہ کو اعزاز اور سبکدوش اساتذہ کو ان کی تعلیمی خدمات کو لیکران کو الوداعیہ دیا گیا۔ سبکدوش اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے اس کام کی ستائش کی۔ تقریب میں تنظیم کے ریاستی صدر ایم اے غفار سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے ۔ ساتھ ہی شہر کی نامور شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کر کے قوم کے نونہالوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

دسویں، بارہویں اور نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا اعزاز سے سرفراز

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز