ممبئی میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی ، سلمان خان سمیت بالی ووڈ کی ان ہستیوں نے کی شرکت

ہر سال کی طرح سال رواں بھی ممبئی میں بابا صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

Jun 10, 2018 11:03 PM IST | Updated on: Jun 10, 2018 11:03 PM IST

ممبئی : ہر سال کی طرح سال رواں بھی ممبئی میں بابا صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ بابا صدیقی کی اس افطار پارٹی میں اداکار سلمان خان سمیت بالی ووڈ اور سیاست کی متعدد ہستیوں نے شرکت کی ۔ بابا صدیقی کی یہ افطار پارٹی باندرہ کے تاج لینڈس اینڈ میں منعقد کی گئی تھی ۔

باباصدیقی کی اس افطارپارٹی میں سلمان خان کے علاوہ سلیم خان ، ارباز خان ، انل کپور ، رتیش دیشمکھ ، شلپا شیٹی ، سنیل شیٹی ، شتروگھن سنہا ، دیا مرزا ، مدھر بھندارکر ، زید خان وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس افطار پارٹی میں ٹیلی ویزن سے بھی وابستہ متعدد ہستیوں نے بھی شرکت کی۔

ممبئی میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی ، سلمان خان سمیت بالی ووڈ کی ان ہستیوں نے کی شرکت

افطار پارٹی کے موقع پر سلمان خان اور بابا صدیقی ۔ فوٹو : اے این آئی ۔

خیال رہے کہ بابا صدیقی ہر سال رمضان میں افطار پارٹی کا انعقادکرتے ہیں ، جس میں بالی ووڈ کی سرکردہ شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اسی سلسلہ میں سال رواں بھی تاج لینڈس اینڈہوٹل میں افطار پارٹی منعقد کی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز