شری شری صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ، ان کے پاس سمجھوتہ کا کوئی فارمولہ نہیں : مولانا یعسوب عباس

Nov 20, 2017 11:48 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 11:48 PM IST

اورنگ آبادـ: شری شری روی شنکر مفاہمت کےنام پر ملک کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، ان کے پاس سمجھوتہ کا کوئی فارمولہ نہیں ہے، یہ سب پبلیسٹی اسٹنٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا مرزا یعسوب عباس نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مرزا یعسوب عباس نے بابری مسجد رام مندر تنازعہ پر شری شری روی شنکر کی بات چیت کی کوششوں کو ڈھکوسلہ تعبیر کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ روی شنکر کے پاس کوئی فارمولہ نہیں ہے ۔ تاہم رام مندرکی تعمیر کےتعلق سےشیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی پہل پر یعسوب عباس تبصرہ کرنے سےانکار کردیا ۔ مگر اتنا ضرور کہا کہ شیعہ وقف بورڈ اب تک کہاں تھا۔

شری شری صرف عوام کو گمراہ  کر رہے ہیں ، ان کے پاس سمجھوتہ کا کوئی فارمولہ نہیں : مولانا یعسوب عباس

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وقف بورڈ میں خرد بر د کے کئی معاملات جانچ کے دائرے میں ہیں اور جانچ بہر حال زیادہ عرصہ سے تک ٹالی نہیں جاسکتی۔ مولانا یعسوب عباس کےمطابق ملک کی سات کروڑ شیعہ کمیونٹی پرسنل لا بورڈ کےساتھ ہے ۔ عین الیکشن کےموقع پر بابری مسجد تنازع کو ہوا دیئے جانے کو مولانا نے سیاسی حکمت عملی سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہب اور سیاست کو الگ ہی رکھنا چاہئے ۔

گائے کے معاملے پرانسانی قتل کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ جہاں جانور وںکےنام پر اگرانسانوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو ایسے جانوروں سے پرہیز ہی بہتر ہے ۔ مولانا یعسوب عباس نے وزیراعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نعرے پرعملی طور پر کاربند ہوں ، جس میں سب کا ساتھ سب کا وکاس کہا گیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز