اب بجاج آٹو کے ایم ڈی راجیو بجاج نے نوٹ بندی پر سادھا نشانہ ، کہا : خیال ہی صحیح نہیں تھا، نفاذ کو قصوروار نہ ٹھہرائیں

Feb 16, 2017 09:33 PM IST | Updated on: Feb 16, 2017 09:34 PM IST

ممبئی: بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج نے جمعرات کو کہا کہ نوٹ بندی کا خیال ہی صحیح نہیں تھا، ایسے میں اس کے نفاذ کو قصوروار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے فیصلہ سے ٹو وہیلر کی فروخت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بجاج نے یہاں نیسکام کی سالانہ لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، '' اگر حل اور خیال ہی صحیح ہو، آپ کو مکھن میں چاقو چلانے کی سہولت سے کام کر سکتے ہوں ، اگر خیال کام نہیں کر رہا ہے، جیسے نوٹ بندی تو نفاذ کو قصوروار نہ ٹھہرائیں ، میرا خیال ہے کہ آپ کا خیال ہی غلط ہے۔ '' وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال 8 نومبر کو 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد کالے دھن پر روک لگانا تھا۔

اب بجاج آٹو کے ایم ڈی راجیو بجاج نے نوٹ بندی پر سادھا نشانہ ، کہا : خیال ہی صحیح نہیں تھا، نفاذ کو قصوروار نہ ٹھہرائیں

نوٹ بندی کے اثرات سے ٹو وہیلر صنعت ابھی تک نکل نہیں پائی ہے۔ صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق دو ماہ کے دوران اس سیکٹر کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ صنعت کو امید ہے کہ بہتر مانسون اور دیہی معیشت میں تیزی سے ٹو وہیلر کی فروخت بڑھے گی۔

بجاج آٹو کے گھریلو فروخت جنوری مہینے میں (ٹو وہیلر اور ٹھیری وہیلر سمیت) 16 فیصد گھٹ کر 135188 یونٹ رہ گئی۔ اس سے ایک سال پہلے اسی ماہ میں کمپنی نے 161870 یونٹس کی فروخت کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز