گجرات میں بجرنگ دل کا کانگریس کے ہیڈ کواٹر پر حملہ ، مین گیٹ پر تالا لگایا اور پارٹی کا جھنڈ ہ جلایا

May 31, 2017 08:22 PM IST | Updated on: May 31, 2017 08:22 PM IST

احمدآبادـ : کیرالہ میں یوتھ کانگریس کے لیڈروں، کارکنوں کے ہاتھوں بچھڑے کو عوامی طور پر مارے جانے کے واقعہ کے سلسلے میں گجرات میں اہم اپوزیشن جماعت کانگریس کے خلاف جاری مظاہرے کے دوران بجرنگ دل کے کارکنوں نے آج صبح یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر لگا جھنڈا جلادیا اور اس کے مین گیٹ پر تالا ڈال دیا۔

صبح تین بجے یہاں الیس برج علاقے میں واقع کانگریس دفتر کے پاس مظاہرین نے اس کی دیوار پر بھی کئی جگہ ’گاؤ ہھیاری کانگریس‘ کا نعرہ لکھ دیا جسے بعد میں پتھائی کردی گئی۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس کے سامنے تحریری شکایت درج کرائی جارہی ہے۔ پارٹی اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دے گی۔

گجرات میں بجرنگ دل کا کانگریس کے ہیڈ کواٹر پر حملہ ، مین گیٹ پر تالا لگایا اور پارٹی کا جھنڈ ہ جلایا

انہوں نے کہاکہ گجرات میں ایک صنعتی گھرانے کے ہزاروں ایکڑ گائے کی چراگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے، ذبیحہ چلانے، گائے گوشت کے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہونے کے سلسلے میں اور پلاسٹک اور آلودہ پانی پیکر گائے کے مرنے پر بجرنگ دل اور بی جے پی کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، مگر ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وہ ایک بار پھر رام اور گائے کا موضوع اٹھارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسی سلسلے میں وڈوڈرا میں دو دن پہلے ہندو یووا واہنی نام کے ایک گروپ نے کانگریس دفتر پر سنگباری کی تھی۔ راجکوٹ، سورت، بھج اور جونا گڑھ میں کانگریس اور اس کے لیڈروں کے پتلے پھونکے گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز