تاریخی شہر اچلپور کے سماجی کارکن شمشیرخان کی اہم پہل، سہ روزہ بینک اکاؤنٹ کیمپ کا انعقاد

Feb 09, 2017 03:39 PM IST | Updated on: Feb 09, 2017 03:39 PM IST

مہاراشٹر۔ موجودہ مرکزی سرکار نےاقتدارمیں آنے کے بعد سے ہی ملک کے ہر بالغ باشندے کا کسی نہ کسی بینک میں کھاتہ کھولنے کی مہم کا آغاز کیا اور بغیر کسی پیسے کے زیرو بیلینس اکاؤنٹس بھی کھولے گئے۔ سرکار نے اس کا مقصد بھی واضح کیا ہے کہ جو بھی سرکاری امدادی اسکیم چلائی جا رہی ہیں، ان میں مدد کا پیسہ سیدھا عوام کے کھاتے میں دیا جائیگا ۔ لیکن اقلیتی علاقوں میں اب بھی بڑی تعداد بینک کھاتوں سے محروم ہے۔ اب اقلیتی طبقے کے ایسے افراد ، جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے، انکا بینک کھاتہ کھلوانے کی مہاراشٹر کے اچلپور میں ایک سماجی کارکن نے مہم چلائی ہے۔        بینک اکاوئنٹ نہ ہونے کے سبب اقلیتی طبقہ کے افراد  کئی  سرکاری اسکیموں سے محروم رہ جاتے ہیں تاہم اقلیتی طبقے کے لوگ سرکاری اسکیم سے محروم نہ رہیں اس کے لیے مہاراشٹر کے تاریخی شہر اچلپور کے سماجی کارکن شمشیر خان کی جانب سے سہ روزہ  بینک اکاوئنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہاں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کے مفت بینک اکاؤنٹ  کھولے جا رہے ہیں ۔ شمشیرخان کا کہنا ہے کہ ترقی کےاس دورمیں ہرفرد کا بینک میں اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

تاریخی شہر اچلپور کے سماجی کارکن شمشیرخان کی اہم پہل، سہ روزہ بینک اکاؤنٹ کیمپ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز