Live Results Assembly Elections 2018

پنجاب میں سکھ بن کر چھپا ہے دہشت گرد ذاکر موسی ، کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر کشمیری دہشت گرد ذاکر موسی کے چھپے ہونے کو لے کر انٹلی جنس بیورو ، سی آئی ڈی اور آرمی انٹلی جنس نے ان پٹ جاری کیا ہے۔

Dec 06, 2018 04:21 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 04:21 PM IST

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر کشمیری دہشت گرد ذاکر موسی کے چھپے ہونے کو لے کر انٹلی جنس بیورو ، سی آئی ڈی اور آرمی انٹلی جنس نے ان پٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب کے فیروز پور اور بھٹنڈہ کے پاس سکھ کے حلیہ میں دہشت گرد ذاکر موسی کے چھپے ہونے کی تصویریں جاری کی گئی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق موسی پنجاب کے بھٹنڈہ رینج میں رہ رہا ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو شک ہے کہ موسی سکھ کے حلیہ میں رہ رہا ہے ۔ وہ پگڑی پہن کر اور داڑھی بڑھا کر عام لوگوں کے درمیان گھوم رہا ہے۔ دہشت گرد کی تلاش میں فوج بھی ہائی الرٹ پر ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سکھ بن کر چھپا ہے دہشت گرد ذاکر موسی ، کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری

ذاکر موسی کی فائل فوٹو ۔

بھٹنڈہ ریلوے اسٹیشن پر باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ راجستھان سے متصل سرحد کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ سڑکوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ذاکر موسی کے امرتسر بیلٹ میںہونے کی ان پٹ کے کچھ دنوں بعد ہی 18 نومبر 2018 کو نرنکاری مشن میں گرینیڈ حملہ کیا گیا ، جس میں تین لوگ مارے گئے اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کون ہے ذاکر موسی

Loading...

ذاکر موسی کا اصلی نام ذاکر رشید بھٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا ۔ بعد میں اس کو کشمیر میں متحرک نئی دہشت گرد تنظیم انصار غزوات الہند کی کمان سونپی گئی ۔ موسی کافی تعلیم یافتہ کنبہ سے ہے۔ وہ چنڈی گڑھ انجینئرنگ کالج میں پڑھتا تھا ، لیکن 2013 میں اس نے پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دی تھی اور دہشت گردی کے راستہ پر چلا گیا تھا ۔

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز