امت شاہ کل سے گجرات میں تشہیری مہم کی کریں گے شروعات ، مرکزی وزراء کی اترے گی فوج

Nov 06, 2017 07:18 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 07:18 PM IST

احمد آباد: گجرات میں طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس سے زبردست ٹکرملنے کی باتوں کے درمیان ریاست میں 22 سال سے برسراقتداربی جے پی کل سے لوگوں سے براہ راست رابطہ کرنے کے لئے ایک بڑی تشہیری مہم کی شروعات کرنے جارہی ہے جس کی قیادت بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کریں گے۔بی جے پی نے اس تشہیری مہم کا نام ’ گجرات گورو مهاسمپرك ابھیان ‘رکھا ہے جس میں اس کے صدر امت شاہ، وزیر اعلی وجے روپانی سمیت متعدد مرکزی وزراء بھی شرکت کر رہے ہیں۔یہ مہم نومبر 12 تک چلے گی۔

پارٹی کے ریاستی ترجمان آئی کے جڈیجہ نے آج یہاں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترقی کا پیغام لوگوں تک پهنچائےگي۔مسٹر شاہ کل صبح نو بجے اپنے سابق اسمبلی حلقہ احمد آباد کے ناراین پورا سے اس کی شروعات کریں گے۔ اب راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بن چکے مسٹرشاہ گزشتہ انتخابات میں اسی نشست سے جیت حاصل کی تھی۔

امت شاہ کل سے گجرات میں تشہیری مہم کی کریں گے شروعات ، مرکزی وزراء کی اترے گی فوج

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ ۔ فائل فوٹو

اس مہم میں الگ الگ وقت ، تاریخ اور مقام پرمتعدد مرکزی وزراء بھی شامل ہوتے جائیں گے جس میں خاص طور پر نریندرسنگھ تومر،جتیندر سنگھ، ہنس راج اهیر، نرملا سیتا رمن، ارجن میگھوال، اسمرتی ایرانی، پرکاش جاوڈیکر، دھرمیندر پردھان، جے پی نڈا، وی کے سنگھ،تھاوارچندرا گہلوت وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

وزیر اعلی وجے روپاني اپنے آبائی ضلع راجکوٹ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل مهسانا، جیتو واگھواني بھاؤنگر میں اس مہم میں شامل ہوں گے۔بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں ترقیات سے جڑے پرچے اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام بھی لوگوں کو تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز