Live Results Assembly Elections 2018

گجرات میں بی جے پی كارپوریٹر ہنس مکھ پٹیل کی پیڑ سے باندھ کر پٹائی

گجرات میں اسمارٹ سٹی کے طور پر منتخب کئے گئے وڈودرا شہر کے تزئین کاری منصوبہ کے تحت ایک جھگی بستی کو توڑنے اور اس کے باشندوں کو متبادل جگہ نہ دینے سے ناراض بھیڑ نے حکمراں بی جے پی کے ایک مقامی كارپوریٹر کی آج درخت سے باندھ کر پٹائی کر دی ۔

Oct 03, 2017 09:18 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 09:18 PM IST

وڈودرا۔ گجرات میں اسمارٹ سٹی کے طور پر منتخب کئے گئے وڈودرا شہر کے تزئین کاری منصوبہ کے تحت ایک جھگی بستی کو توڑنے اور اس کے باشندوں کو متبادل جگہ نہ دینے سے ناراض بھیڑ نے حکمراں بی جے پی کے ایک مقامی كارپوریٹر کی آج درخت سے باندھ کر پٹائی کر دی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں 30 سے ​​زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جس میں زیادہ تر خواتین بتائی گئی ہیں۔

شہر کے باپود علاقے میں بی جے پی حکمرانی والی وڈودرا کارپوریشن کے وارڈ نمبر پانچ کے پارٹی كارپوریٹر ہنس مکھ پٹیل نے الزام لگایا کہ آج صبح جب وہ اپنے علاقے میں گھوم رہے تھے تبھی کچھ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوئے پیڑ سے باندھ کر ان کی پٹائی کر دی کہ انہوں نے ان کے گھر توڑوائے ہیں۔

گجرات میں بی جے پی كارپوریٹر ہنس مکھ پٹیل  کی پیڑ سے باندھ کر پٹائی

ہنس مکھ پٹیل

مسٹر پٹیل نے کہا کہ قریب 150 لوگوں کی بھیڑ ان کی پٹائی کے وقت موجود تھی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ جھگی جھونپڑي کو ہٹانے کا فیصلہ بلدیہ کمشنر کا ہے اور اس سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں، مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی اور ان کی پٹائی جاری رکھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے بعد میں انہیں بچایا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز