بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا ٹویٹ، شوبھا ڈے جی ، اپنی خوبصورتی پر نہ کریں اتنا ناز

ٹویٹ میں کہا کہ شوبھا ڈے جی اپنی خوبصورتی پر اتنا ناز نہ کریں، باقی ہندوستان کے لوگ بدصورت نہیں ہیں۔

Feb 23, 2017 09:46 PM IST | Updated on: Feb 23, 2017 09:47 PM IST

ممبئی : شوبھا ڈے کے ٹویٹ پر جاری تنازع میں اب مندسور-نیمچ سے ممبر پارلیمنٹ سدھیر گپتا بھی کود پڑے ہیں۔ انہوں نے شوبھا ڈے کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی خوبصورتی پر اتنا ناز نہ کریں، باقی ہندوستان کے لوگ بدصورت نہیں ہیں۔سدھیر گپتا نے جمعرات کو ایک کے بعد ایک دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے لکھا کہ 'یہ میرے پارلیمانی علاقہ کا معزز پولیس ہے، کسی کی بیماری کا مذاق نہ اڑايے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 'شوبھا ڈے جی اپنی خوبصورتی پر اتنا ناز نہ کریں، باقی ہندوستان کے لوگ بدصورت نہیں ہیں۔

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا ٹویٹ، شوبھا ڈے جی ، اپنی خوبصورتی پر نہ کریں اتنا ناز

قابل ذکر ہے کہ شوبھا ڈے نے 21 فروری کو ایک موٹے پولیس والے کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج ممبئی میں کافی بھاری پولیس بندوبست ہے۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے ٹویٹ کر کے انہیں جواب دیا۔ ممبئی پولیس نے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مس ڈی ہمیں مذاق پسند ہے، لیکن اس مرتبہ بالکل اچھا نہیں ہے۔ یہ یونیفارم اور یہ پولیس والا ہمارا نہیں ہے۔ ہم آپ جیسے ذمہ دار لوگوں سے مزید اچھا ذمہ دارانہ رویہ کی امید کرتے ہیں ۔ ممبئی پولیس کے اس ٹویٹ کے بعد ہی شوبھا ڈے ٹوئٹر یوزر کے نشانے پر آ گئیں تھی۔

شوبھا ڈے نے جس پولیس اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ممبئی پولیس کا مذاق اڑایا تھا ، اسے نیوز 18 نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ پولیس اہلکار مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں تعینات ہے۔ گزشتہ 24 سال سے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے موٹاپا کا دکھ جھیل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس پولیس اہلکار کا نام دولت رام جوگاوت ہے ۔ وہ نیمچ پولیس میں انسپکٹر ہیں۔ دولت رام کو بدھ کو ہی پتہ چلا کہ شوبھا ڈے نے ان کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ممبئی پولیس کا مذاق اڑایا ہے۔

شوبھا ڈے کے اس ٹویٹ سے دولت رام انتہائی دلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ 1993 میں گال بلیڈر کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد سے ان کا وزن بڑھ گیا۔ دولت رام کا کہنا ہے کہ 'کوئی خوشی سے موٹا نہیں ہوتا ہے۔ میڈم کے آس پاس اگر دبلے ہونے کا کوئی علاج ہو ، تو میرا وزن کم کرا دیں ۔ دولت رام نے کہا کہ معلومات کے بغیر کسی کا مذاق اڑانا ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز