سمندری علاقہ میں کشتی حادثہ، 32 طلبہ کو بچایا گیا ، دو لاشیں برآمد

Jan 13, 2018 07:00 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 07:00 PM IST

پلگھر۔  مہاراشٹر میں ضلع پلگھر کے دهانو سمندر ی علاقے میں آج ایک کشتی پلٹ گئی، جس پر 40 طلبہ و طالبات سوار تھے۔ ان میں سے 32 کو امدادی ٹیم نے بچا لیا اور دو لاشیں بھی ڈھونڈ کر برآمد کی گئی ہيں، جبکہ چھ طالب علموں کو بچانے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔  ضلع ڈیزاسٹر کنٹرول آفیسر ویویکانند کدم نے یو این آئي کو بتایا کہ کے ایل پونڈا کالج کے طلبہ سمندر میں کشتی پر تفریح کا لطف لے رہے تھے تبھی تقریبا 12 بجے سمندر میں ان کی کشتی پلٹ گئی۔

شام چار بجے تک ضلع پولس کی امدادی ٹیم اور مقامی باشندوں نے سمندر سے دو لاشیں نکال لی ہیں۔ لاپتہ چھ افراد کو تلاش کرنے کی مہم جاری ہے۔ بچاؤ آپریشن ٹیم نے 18 سالہ سونل بھگوان شروتی اور 18 سالہ جانوي ہریش شروتی کی لاش برآمد کی ہے۔

سمندری علاقہ میں کشتی حادثہ، 32 طلبہ کو بچایا گیا ، دو لاشیں برآمد

تصویر: اے این آئی۔

اسکول کے حکام نے بتایا کہ کالج کا وقت ختم ہونے کے بعد طلبہ نے از خود سمندر میں کشتی پر بیٹھ کر سیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز