یہ کیسی بکنی پہن کر فوٹو کھنچوا رہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ؟

امریکی یوم آزادی کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک مزیدار تصویر شیئر کی ہے۔

Jul 06, 2018 11:13 AM IST | Updated on: Jul 06, 2018 11:21 AM IST

امریکی یوم آزادی کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک مزیدار تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں پریتی ایک عجیب ڈریس پہنے نظر آ رہی ہیں۔عجب اس لئے ہے کیونکہ ان کی اس ٹی۔شرٹ ڈریس پر امریکی بکنی چھپی ہے۔پریتی زنٹا کو یہ ڈریس اپنے شوہر جین گڈانف سے ملی۔لگتا ہے کہ انہیں یہ تحفہ کافی پسند بھی آیا۔تبھی تو اتنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ تصویریں کلک کروا رہی ہیں۔

بتادیں کہ حال ہی میں پریتی نے سوشل میڈیا پر اپنا نام بھی بدلا ہے ۔پریتی نے اب اپنے نام میں جین کا'جی'  لگا لیا ہے ۔جب انہوں نے اس طرح نام بدلا تھا تو ایک یوزر نے پوچھا بھی تھا کہ آپ کے نام میں 'جی ' کا کیا مطلب ہے۔اس پر پریٹی نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے نام سے لیا ہے۔

یہ کیسی بکنی پہن کر فوٹو کھنچوا رہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ؟

یہ تصویر پریتی زنٹا کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں پریتی  زنٹا نے بتایا تھا کہ جین سے انکی ملاقات 6 سال پہلے لاس اینجلس کے سانتا مونیکا میں ہوئی تھی۔انہوں نے سال 2016 تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پریتی جلد "بھیا جی سپر ہٹ " نام سے آنے والی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔اس فلم میں پریتی کے ساتھ سنی دیول ،امیشا پٹیل اور ارشد وارثی بھی نظر آنے والے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز