بھارت 'میں کچھ اس طرح نظر آئیں گے سلمان خان'

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی آ نے والی فلم' بھارت' کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔فلم کےڈائرکٹر علی عباس ظفر نے شوٹنگ کے درمیان کی ایک تصویرشیئرکی ہے ۔

Apr 17, 2018 01:52 PM IST | Updated on: Apr 17, 2018 01:52 PM IST

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی آ نے والی فلم' بھارت' کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔فلم کےڈائرکٹر علی عباس ظفر نے شوٹنگ کے درمیان کی ایک تصویرشیئرکی ہے ۔اس میں سلمان خا ن صاف طور پر نظر نہیں آرہے لیکن کلپ کے پیچھے چھپےشخص کاانداز دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہے  کہ وہ سلمان ہے۔

سال 2019 کی عید کے موقے پر ریلز ہو نے والی یہ فلم قریب 180 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنے گی۔ سلمان کے جیجا اتل اگنی ہوتری اور بھوشن کمار کے پروڈکشن بینر کے تلےآرہی یہ فلم جنوبی کوریائی فلم 'آڈ ٹو مائی فادر' کی کہانی سےترغیب پاکر بنائی جا رہی ہے۔

بھارت 'میں کچھ اس طرح نظر آئیں گے سلمان خان'

بالی ووڈ اداکار سلمان خان

فلم کے لیےناظرین میں بہت زیادہ جوش ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 'بھارت' میں سلمان 17 سے 70 سال تک کی عمرمیں نظر آئیں گئے۔چونکہ ان کے ساتھ بطوراداکارہ کون نظر آنے والی ہیں۔اسے لیکر کوئی خبر نہیں ہے،کہاجارہاہے کہ پرینکا چوپڑاورکٹریناکیف اس فلم میں نظٖر آنے والی ہیں لیکن اسے لیکربھی کو ئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا۔آخری دنوں میں جب پرینکا ملک لوٹی تھی تو یہ کہا جا رہا تھا کی وہ بھارت کے لیے ملک آئی ہیں۔ اب انتظارکر رہے ہے کہ جلد ہی فلم کی اداکارہ کے بارے میں تازہ ترین معلومات ملے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز