شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکی کڈنی میں پریشانی ، آئی سی یو میں داخل ، صورتحال سنگین

Aug 04, 2017 12:40 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 11:42 AM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار گزشتہ دو دنوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ انہیں ڈی هائيڈریشن اور يورین انفیکشن کی وجہ سے یہاں داخل کرایا گیا تھا۔تازہ خبروں کے مطابق دلیپ کمار کے جسم میں کریٹینن کی مقدار بڑھ گئی ہے اور اس کی وجہ ان کی کڈنی آہستہ آہستہ کام کرنا بند کر رہی ہے اور یہ ایک سنگین صورتحال ہے۔ اداکار کی بیوی سائرہ بانو مسلسل ان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے کل میڈیا کو بتایا تھا کہ دلیپ کمار کی حالت مستحکم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اچانک طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کیا گیا ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ انہیں جمعرات تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری نہیں ہوئی ہے، اس لیے فی الحال انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔تاہم ابھی تک ان کو وینٹی لیٹر پر نہیں رکھا گیا ہے۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکی کڈنی میں پریشانی ، آئی سی یو میں داخل ، صورتحال سنگین

دلیپ کمار کی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں لگ بھگ 60فلموں میں کام کیا اور ان فلم مغل اعظم، مدھومتی، دیوداس،گنگا جمنا، بیراگ، شکتی، کرانتی، وداتا، آدمی اور داستان جیسی فلموں میں اپنے یادگار کردار کے لئے یاد کئے جائیں گے۔94سالہ دلیپ کمار 11دسمبر 1922 کو پیشاور میں پیداہوئے۔ان کا اصل نام محمد یوسف خان ہے۔

انہیں 1954 میں فلم فیئر ایوارڈ ملا اور اب تک آٹھ بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور یہ ریکارڈ شاہ رْخ نے برابرکرکیا ہے۔1991 میں پدم بھوشن اور 2994 میں داداصحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیے گئے۔جبکہ 2000۔2006 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ہیں۔انہیں اردو سے بہت محبت رہی اور مشاعروں کی صدارت سے لیکر مہمان خصوصی بنائے جانے کا شرف انہیں حاصل ہے۔ان کی آٹو بائیو گرافی بھی دوسال قبل منظر عام پر آچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز