Live Results Assembly Elections 2018

می ٹو: ساجد خان پر جنسی استحصال معاملہ کے بعد، ہاوس فل- 4 کے ڈائریکٹر نے لیا ساجد کو ہٹانے کا فیصلہ

قابل غور ہے کہ ڈائریکٹر ساجد خان پر دو خواتین نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

Oct 12, 2018 02:47 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 03:14 PM IST

گزشتہ دنوں عامر خان نے فلم ’موگل‘ سے کنارا کر لیا اور اب کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے اکشے کمار نے ڈائریکٹر ساجد خان کو فلم ’ہاوس فل-4‘ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساجد خان پر دو خواتین نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے  بعد اکشے کمار اور ڈائریکٹر نے فیلصہ لیا ہے کہ ساجد کو فلم سے باہر کا راستہ دکھایا جائے۔

بالی ووڈ لائف میں شائع خبر کے مطابق انہیں ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ، ’ فلم کے پروڈیوسر اور اکشے کمار نے ساجد کو خود ہی اس فلم سے جانے کے لئے کہا ہے۔ ساجد ناڈیاوالا اور اکشے کمار نے ملک میں چل رہی می ٹی مہم کو سپورٹ کرنے کو لے کر یہ فیصلہ لیا‘۔

می ٹو: ساجد خان پر جنسی استحصال معاملہ کے بعد، ہاوس فل- 4 کے ڈائریکٹر نے لیا ساجد کو ہٹانے کا فیصلہ

فائل تصویر

قابل ذکر ہے کہ اس فلم کو لے کر ساجد خان بہت جلد ہی ایک پریس کانفریسن کر سکتے ہیں اور فلم سے باہر نکلنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وہ اس فلم کا ڈائریکشن یہی پر بند کر رہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز