جھانوی کپور اور ایشان کھٹر کی فلم 'دھڑک' کا پوسٹر لانچ

ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی ڈبیو فلم دھڑک کا ایک نیا پوسٹر رلیز کیاگیا ہے۔یہ پوسٹر پہلے رلیز کئے گئے پوسٹر س سے کافی الگ ہے۔

Jun 08, 2018 06:23 PM IST | Updated on: Jun 08, 2018 09:25 PM IST

ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی ڈبیو فلم دھڑک کا ایک نیا پوسٹر رلیز کیاگیا ہے۔یہ پوسٹر پہلے رلیز کئے گئے پوسٹر س سے کافی الگ ہے۔پوسٹر میں فلم کی رلیز کی بھی تاریخ دی گئی ہے۔ساتھ ہی پوسٹر میں ایشان اور جھانوی کے درمیان ایک خوبصورت کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سری دیوی کے انتقال کے بعد جھانوی کو فلم کی شوٹنگ کرنے میں کافی دقتیں آ رہی تھیں ۔اچانک سے ملے اس جھٹکے نے جھانوی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ۔اس کے باوجود جلد ہی انہوں نے اپنے آپ کو سنبھالا اور شوٹنگ پر واپس لوٹیں ۔وہیں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر بھی اس سے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

جھانوی کپور اور ایشان کھٹر کی فلم 'دھڑک' کا پوسٹر لانچ

Dhadak

فلم کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فلم پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی اس کے ذریعے فلم کے رلیز ہونے  کی تاریخ بھی بتائی۔وہیں جھانوی نے بھی انسٹا گرام پر اپنی اس فلم کا اپوسٹر شہئر کیا جسے تقریبا 2.5 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز