!جھانوی کی وجہ سے پریشان کرن جوہر نے سب کو دی یہ سزا

Mar 13, 2018 08:07 PM IST | Updated on: Mar 13, 2018 08:08 PM IST

ممبئی۔گزشتہ کچھ دنوں سے فلم میکر کرن جوہر کافی پریشان تھے۔ان کی پریشانی کی وجہ جھانوی اور ایشان بنے ہوئے تھے۔در اصل گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل ان کی فلم دھڑک کے سیٹ سے تصویریں لیک ہو رہی تھیں۔ان تصویروں کی وجہ سے جھانوی اور ایشان کے لک کے ساتھ ۔ساتھ لوکیشن کے بارے میں بھی خلاصے ہو رہے تھے۔یہ بات کرن کیلئے مصیبت کا سبب بنتی جا رہی تھی۔

اس پر غورو خوض کرنے کے بعد کرن نے سیٹ پر کچھ قائد ق قانون نافذ کر دئے۔کرن کے یہ قواعد کافی سخت ہیں۔اس سے سیٹ پر موجود لوگوں کو پریشانی تو ہو رہی ہے  بنائے لیکن رازداریرکھنے کیلئے یہ کرنا ضروری بھی ہے۔

!جھانوی کی وجہ سے پریشان کرن جوہر نے سب کو دی یہ سزا

فلم "دھڑک"میں جھانوی کپور اور ایشانکھٹر

در اصل کرن نے فلم کے سیٹ پر موبائل فون پر پابندی لگادی۔ ہے۔ اب سیٹ پر سبھی لوگ بغیر فون کے رہتے ہیں۔ہاں آؤٹ ڈور کام ہونے پر لوگوں کو کنٹرول کرنا ان کے بس میں نہیں ہے۔فلم کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان کا کہنا ہیکہ سیٹ پر تو مکمل احتیاط برت رہے ہیں کین باہر کے لوگوں کو ہم کنٹرول نہیں کر سکتے۔امید ہیکہ لوگ اس میں ہماری مدد کریں گے۔

بتادیں کہ سری دیوی کی موت کے بعد قریب 13 دن بعد جھانوی سیٹ پر لوٹی ہیں۔ان کے کام پر واپسی کے دوسرے دن سے ہی سیٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز