Live Results Assembly Elections 2018

اصل زندگی میں حمل کا وقت بے حد مشکل تھا ، نہیں یاد کرنا چاہتی یاد : نینا گپتا 

ایوشمان کھرانہ ، سانیا ملہوترا اور گری راج راؤ کے کرداروں سے سجی یہ فلم 19 اکتوبر کو رلیز ہو رہی ہے۔

Oct 09, 2018 08:08 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 08:15 PM IST

۔ 90 کے دہائی میں اداکارہ نینا گپتا اس وقت کافی چرچا اور تنازع میں آ گئی تھیں جب انہوں نے شادی کے بغیر صرف ایک بچی کو جنم دیا بلکہ اکیلے اپنے دم پر اس کو پالا پوسہ بھی۔ جلد رلیز ہونے والی اپنی فلم 'بدھائی ہو' میں بھی وہ ایک ایسا کردار کر رہی ہیں۔ جس کے بارے میں سن کر زیادہ تر لوگوں کی بھوہویں تن سکتی ہیں۔ اس فلم کے پرموشن کے دوران انہوں نے بتایا اصل زندگی میں ان کا حمل کا وقت کافی مشکل بھرارہا تھا۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ممبئی مرر سے کہا ۔ اس کردار سے میری کوئی بھی یاد تازہ نہیں ہوئی۔ کیونکہ اصل زندگی میں میرے لئے حمل کا دور کافی مشکل تھا۔ میں ایک دم اکیلی تھی ، وہ ایک ایسا وقت تھا جب پورا کنبہ میرے خلاف تھا۔ سب میرے کیرکٹر پر انگلی اٹھا رہے تھے۔ واضح ہو کہ 59 سالہ نینا گپتا کی بیٹی مصابا گپتا اب ایک نامی فیشن ڈیزائنر بن گئی ہیں، 1989 میں نینا گپتا نے مسابا کو جنم دیا تھا۔ اسن کے والد تھے ویسٹ انڈین کرکٹر ووین رچرڈس۔ اس وقت ووین شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے۔

بدھائی ہو فلم میں نینا گپتا بدھائی ہو فلم میں نینا گپتا

اصل زندگی میں حمل کا وقت بے حد مشکل تھا ، نہیں یاد کرنا چاہتی یاد : نینا گپتا 

نینا گپتا

Loading...

اپنے کریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے نینا کہتی ہیں " یہ میرے کریئر کا سب سے بہترین وقت ہے۔ ایک وقت تھا جب لوگ مجھے ٹیوی کوئین کہا کرتے تھے مگر فلموں میں مجھے بہتر کرنے کے موقع نہیں ملے۔ جو موقع ملے وہ زیادہ مشہور نہیں ہوئے۔ مثلا شبھانکر گھوش کی فلم وہ چھوکری کیلئے مجھے نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔ اسی طرح تھریش ہولڈ فلم رلیز ہی نہیں ہو پائی۔ بدھائی ہو فلم میرے لئے کافی خاص ہے۔ کیونکہ یہ ایک بڑی رلیز ہوگی اور میرا کردار بھی اس میں کافی اچھا ہے۔ ایوشمان کھرانہ ، سانیا ملہوترا اور گری راج راؤ کے کرداروں سے سجی یہ فلم 19 اکتوبر کو رلیز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کٹرینہ کیف نے کیا رلیشن شپ کے بارے میں اہم انکشاف ، شیئر کیا اپنا ' دل ۔ سے ' کنکشن

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز